منگل‬‮ ، 30 جون‬‮ 2026 

تحریک انصاف کا پارٹی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنیوالے اپنے اراکین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ ،بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 3  جولائی  2018 |

لاہور ( این این آئی) تحریک انصاف نے پارٹی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے اپنے اراکین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ۔بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے اپنے تمام اراکین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے اور دو رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ کمیٹی نعیم الحق اور ارشد داد پر مشتمل ہے، کمیٹی پارٹی ٹکٹ کے خلاف لڑنے والے اراکین کی رپورٹ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پیش کرے گی۔ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے

کہ تمام ارکین کی جانب سے حلف نامہ جمع کرایا گیا تھا کہ ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں اراکین انتخابات نہیں لڑیں گے لیکن جن افراد کو کسی وجہ سے ٹکٹ نہیں ملے انہوں نے آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے کر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی اور یہ حلف نامے اور آرٹیکل 62، 63کی بھی خلاف ورزی ہے۔ ایسے افراد کے نام دو رکنی کمیٹی کو بھیجے جائیں گے اور کمیٹی ایسے امیدواران کے خلاف ضابطے کی کاروائی کرے گی ، اس کاروائی کا آغاز فوری کر دیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…