منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دل کی سرجری کیلئے بھارت جانے والی فیصل آباد کی 7 سالہ زینب دم توڑ گئی،پولیس کا افسوسناک سلوک، غمزدہ والدین نے سفارتخانے اور حکومت سے اپیل کردی

datetime 3  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دل کی سرجری کیلئے بھارت جانے والی فیصل آباد کی 7 سالہ زینب دم توڑ گئی،پولیس کا افسوسناک سلوک، غمزدہ والدین نے سفارتخانے اور حکومت سے اپیل کردی فیصل آباد(این این آئی)دل کے علاج کیلئے بھارت جانے والی فیصل آباد کی 7 سالہ زینب لدھیانہ کے اسپتال میں انتقال کرگئی۔

والد کے مطابق کمسن زینب کے دل میں 3 سوراخ تھے اور اس کے دل کا بایاں حصہ بھی کام نہیں کر رہا تھا ٗبچی کے والد کے مطابق فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ پاکستان میں زینب کی سرجری کے سلسلے میں خطرات ہیں جس کے بعد انہوں نے بھارت میں بیٹی کے علاج کیلئے رابطہ کیا۔بعدازاں زینب کے والد اسے بھارتی شہر لدھیانہ لے گئے، جہاں کے ایک ہسپتال میں گزشتہ رات اس کی سرجری کی گئی اور اسے انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں منتقل کردیا گیا۔والد کے مطابق ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ زینب کی سرجری کامیاب ہوئی ہے، لیکن آئندہ 24 گھنٹے بچی کے لیے اہم ہیں تاہم منگل کی صبح 4 بجے زینب نے دم توڑ دیا۔نجی ہسپتال نے زینب کی میت تو والدین کے حوالے کر دی، تاہم میت پاکستان واپس لانے کے لیے غمزدہ والدین سخت پریشان ہیں۔زینب کے والد نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں الزام عائد کیا کہ سفری دستاویزات کیلئے پولیس کبھی ایک دفتر تو کبھی دوسرے دفترکے چکر لگوا رہی ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے بیٹی کی میت واپس لانے کے لیے پاکستانی سفارتخانے سے مدد کی بھی اپیل کی۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…