اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جب سے نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کا افتتاح ہوا ہے، وہاں سے کوئی نہ کوئی خبر آتی ہی رہتی ہے کبھی بدانتظامی کی تو کبھی مسافروں کے سامان کھو جانے کی، کبھی ائیرپورٹ پر بارشوں کے پانی اکٹھا ہونے کی اور تو اور ائیرپورٹ پر غیر مرئی مخلوق کی موجودگی کی خبریں سامنے آئی ہیں۔
اسلام آباد کے نئے ائیرپورٹ کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ یہاں کے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی اکثر غیر مرئی مخلوق کو دیکھا گیا ہے، یہ بات معلوم ہونے کے بعد کہا جا رہا ہے کہ نئے ائیرپورٹ کو ایک قبرستان پر بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے یہاں اکثر لوگوں کو یہ مخلوق دکھائی دیتی ہے۔ حتیٰ کہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اس ائیرپورٹ کی تعمیر میں حصہ لینے والے ورکروں کے سینے پر بوجھ بھی محسوس ہوتا ہے اور مزید ایک انکشاف یہ سامنے آیا ہے کہ پائلٹ کو دوران لینڈنگ رن وے پر بچے بھاگتے ہوئے نظر آئے لیکن پھر وہ اچانک غائب ہو گئے، یہ رپورٹس حقیقت پر مبنی ہیں یا نہیں اس متعلق کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا لیکن ان خبروں یا افواہوں کے سامنے آنے سے نئے ائیرپورٹ سے متعلق لوگوں میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا ہے۔ نیو اسلام آباد ائیر پورٹ سے متعلق یہ رپورٹس حقائق پر مبنی ہیں یا پھر یہ کوئی افسانہ ہے اس سے متعلق تو کچھ کہا نہیں جا سکتا البتہ اس طرح کی رپورٹس نے نیو اسلام آباد ائیر پورٹ سے متعلق خوف ضرور پیدا کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرے نے اس مخلوق کو محفوظ کر لیا ہے مگر یہ مخلوق ایک دفعہ نظر آنے کے بعد غائب ہو جاتی ہے اور پھر کیمرہ بھی اسے تلاش نہیں کر پاتا، گزشتہ روز اے ایس ایف کے ایک اہلکار آصف کیانی اور دیگر دو لوگ خوف زدہ ہوکر بے ہوش ہوگئے تھے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال داخل کرایا گیا۔ زیادہ تر لوگ اسے وہم کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں لیکن کیمرے میں جو تصویر محفوظ ہوئی ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ غیر مرئی مخلوق موجود ہے۔