جمعہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2025 

نئی تاریخ رقم، دنیا کا سب سے بڑا مسافر طیارہ 8 جولائی کو پاکستان کے اہم ایئرپورٹ پر اترے گا،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لینڈنگ کی اجازت دیدی ،650کے قریب مسافر سوار ہونگے

datetime 2  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) دنیا کا سب بڑا مسافر بردار ڈبل ڈیکر طیارہ ائیر بس 380 آٹھ جولائی کو اسلام آباد کے نئے ائیرپورٹ پر اترے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی ہوابازی میں تاریخی لمحہ آنے والا ہے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی نے

دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار طیارے کو پاکستان لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے۔ طیارے کی پاکستان آمد کی اجازت ملنے کے بعد سول ایوی ایشن نے طیارے کی بحفاظت لینڈنگ کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق پرواز کی لینڈنگ کے لیے ٹیکنیکل گرانڈ سپورٹ سمیت تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔4انجنوں پر مشتمل دنیا کا سب بڑا مسافر بردار طیارہ 950 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پروان بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس میں 800 سے زائد افراد کو بیک وقت سوار کرنے کے لئے 2 منزلوں میں تقسیم کیا گیا ہے، تاہم 8 جولائی کو اسلام آباد کے نئے ائیرپورٹ پر اترنے والے طیارے میں 650 کے قریب مسافر سوار ہوں گے۔ڈبل ڈیکر طیارے ائیربس 380 سے مسافروں کو اتارنے کے لیے 2 بورڈنگ برجز لگائے جائیں گے اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر 2 گھنٹے قیام کے بعد طیارہ دبئی کے لئے روانہ ہوجائے گا۔  دنیا کا سب بڑا مسافر بردار ڈبل ڈیکر طیارہ ائیر بس 380 آٹھ جولائی کو اسلام آباد کے نئے ائیرپورٹ پر اترے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی ہوابازی میں تاریخی لمحہ آنے والا ہے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی نے دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار طیارے کو پاکستان لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے۔ طیارے کی پاکستان آمد کی اجازت ملنے کے بعد سول ایوی ایشن نے طیارے کی بحفاظت لینڈنگ کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)


بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…