اتوار‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کے انتخابی پوسٹرز میں چیف جسٹس اور آرمی چیف کی تصاویر شائع ۔۔ آرمی چیف اور چیف جسٹس کا انتخابات سے کیا تعلق؟ کیا وہ آپ کے رشتہ دار ہیں؟چیف الیکشن کمشنر نے بڑا قدم اٹھا لیا

datetime 2  جولائی  2018 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن نے انتخابی پوسٹرز میں چیف جسٹس اور آرمی چیف کی تصاویر شائع کرنے پر پی ٹی آئی امیدوار سے جواب طلب کرلیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چنیوٹ میں اشتہارات اور پوسٹرز پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تصاویر لگانے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 80 گوجرانوالہ تحریک انصاف کے امیدوار صوبائی اسمبلی ناصر چیمہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔چیف الیکشن کمشنر نے ناصر چیمہ سے

پوچھا کہ کس بنیاد پر آپ نے چیف جسٹس اور آرمی چیف کی تصاویر لگائیں؟آرمی چیف اور چیف جسٹس کا انتخابات سے کیا تعلق؟ کیا وہ آپ کے رشتہ دار ہیں؟۔ امیدوار تحریک انصاف ناصر چیمہ نے کہا کہ یہ اشتہار اور پوسٹرز الیکشن شیڈول جاری ہونے سے پہلے لگائے تھے۔چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے کہا کہ اشتہار جب بھی لگائے گئے، آپ یہ بتائیں کہ کیوں لگائے گئے؟۔  ناصر چیمہ سے تحریری جواب طلب کر لیا گیا، الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت نو جولائی تک ملتوی کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…