جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

کھلاڑی بھی کپتان جیسا۔۔عامر لیاقت کی دوسری شادی کچا چٹھا کھل گیا، بیوی نجی ٹی وی کی ملازمہ نکلی ،شادی چھپانے کیلئے کیا کام کیا؟تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

datetime 28  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے حلقہ این اے 245میں امیدوار عامر لیاقت حسین کی جانب سے چھپائی گئی دوسری شادی کا بھانڈا پھوٹ گیا۔مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق الیکٹرانک میڈیا میں مسلسل تنازعات کی زد میں رہنے والے عامر لیاقت حسین نے دوسری شادی کو چھپایا تاہم نجی ٹی وی کے الیکشن سیل کی تحقیقات کے مطابق انہوں نے دوسرا نکاح کیا ہوا ہے

جو 5مئی 2017کو مفتی عبدالقادر نے پڑھایا۔ نکاح نامے میں دولہا کی رہائش پرائم بیچ ویو اپارٹمنٹ فلیٹ نمبر 210کلفٹن کراچی جنوبی درج ہے جبکہ دلہن طوبیٰ انوار کی رہائش گلستان جوہر بلاک 2ضلع شرقی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ نکاح چھپانے کی غرض سے اس کی رجسٹریشن شہر کے تیسرے علاقے سپر مارکیٹ لیاقت آباد میں 12روز بعد 17جولائی 2017کو کرائی گئی۔ عامر لیاقت حسین کا شناختی کارڈ نمبر 4230152990453ہے ان کی اہلیہ سیدہ طوبیٰ انوار نکاح کے بعد شناختی کارڈ پر شوہر کے خانے میں عامر حسین کا نام کراچکی ہے۔ سیدہ طوبیٰ کا پاسپورٹ نمبر سی ڈبلےو 5177142ہے اور ان کا شناختی کارڈ نمبر 4210199077148ہے۔ سیدہ طوبیٰ نجی ٹی وی چینل میں چار سال تک اسسٹنٹ منیجر کوآپریٹو افیئرز کے طور پر منسلک رہ چکی ہیں۔ عامر لیاقت نے اپنی تنخواہ 54لاکھ 621روپے ظاہر کی ہے اور 2015میں انکم ٹیکس کی ادائیگی 90لاکھ 5ہزار بتائی جبکہ 2017میں انکم ٹیکس کی ادائیگی تاحال نہیں کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ن لیگ کے سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی بھی دوسری شادی کا انکشاف سامنے آیا تھا۔ خواجہ سعد رفیق نے سرکاری ٹی وی پی ٹی وی کی اینکر شفق حرا سے دوسری شادی کی تھی جس کے بارے میں انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اعتراف کیا  جبکہ فواد چوہدری کی بھی دوسری شادی کا انکشاف گزشتہ روز اس وقت سامنے آیا جب ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل کے جج نے انہیں غلط بیانی کرنے پر نا اہل قرار دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…