بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

اسلام آباد میں نائیجرین نیشنل گینگ کے ارکان گرفتار، گینگ جعلی فیس بک آئی ڈی ، امریکی فوج کا جنرل ظاہر کرتا اور لوگوں کو کیسے پھنساتا تھا؟ ایف آئی اے نے تہلکہ خیز تفصیلات جاری کر دیں

datetime 28  جون‬‮  2018 |

اسلام آ باد(نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے نائیجیرین نیشنل گینگ کے ارکان کو گرفتار کرلیا گیا ،گینگ جعلی فیس بک آئی ڈی کے ذریعے لوگوں کو پھنساتا تھا،فیک آئی ڈی کے ذریعے اپنے آپ کو امریکی فوج کا جنرل ظاہر کیا جاتا تھا،گینگ کی جانب سے لوگوں کو پیسوں کا لالچ دیا جاتا تھا۔ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد حسن نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 3 نائجیرئن نیشنل پر مشتمل گینگ کو گرفتار کیا گیا ہے، گینگ جعلی فیس بک آئی ڈی کے ذریعے

لوگوں کو پھنساتا تھا،فیک آئی ڈی کے ذریعے اپنے آپ کو امریکی فوج کا جنرل ظاہر کیا جاتا تھا،گینگ کی جانب سے لوگوں کو پیسوں کا لالچ دیا جاتا تھا۔انہوں نے بتایا کہ گینگ نے جعلی دستاویزات بھی تیار کر رکھیں تھیں،گینگ نے جھانسہ دے کر وکٹم سے 84 ہزار روپے کی پہلی قسط منگوائی،گینگ کی جانب سے 1 لاکھ 90 ہزار روپے کا دوبارہ تقاضا کیا گیا،گینگ کے ایک رکن نے خود کو کسٹم آفیسر ظاہر کیا، وکٹم کی بلیک میلنگ شروع کردی گئی۔شاہد حسن کا کہنا تھا کہ جعلی کسٹم افسر کی طرف سے 3 لاکھ 84 ہزار روپے کا مطالبہ کیا،اس طرح کے جرائم میں غیر قانونی سیم کا استعمال کیا جاتا ہے،جرائم پیشہ افراد تھمب امپریشن کی سہولت حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں،عوام ست درخواست ہے کہ فیس بک کر کسی غیر متعلقہ شخص کو ایڈ نہ کریں،عوام کسی سے اپنی نجی معلومات شیئر نہ کریں،اس طرح کے مجرمان خود کو جعلی آرمی افسر ظاہر کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شہریوں سے نجی معلومات لے کر ان کو لوٹتے ہیں،آئی ایس پی آر کی جانب سے بھی عوام کو متنبہ کیا گیا تھا،سائبر فراڈ کے بہت سے طریقہ کار ہیں،آن لائن شاپنگ میں بھی فراڈ کیا جاتا ہے، جو دکھایا جاتا ہے وہ بھیجا نہیں جاتا،خود کو غیر ملکی ظاہر کر کے بھی

لوگوں کو مختلف ہتھکنڈے اپنا کر لوٹا جاتا ہے،شاہد حسن کا کہنا تھا کہ شہریوں سے نجی معلومات لے کر بلیک میل بھی کیا جاتا ہے،سائبر فراڈ کے ذریعے کروڑوں روپے لوٹے گئے ہیں،تفتیش کو آگے بڑھاتے ہوئے مزید گرفتاریاں بھی کریں گے،سائبر جرائم میں ملوث افراد نے بائیو میٹرک سسٹم کو بھی بائی پاس کر لیا ہے،جعلی سموں سے اب تک چھٹکارا حاصل نہیں ہو سکا ہے،

امریکہ میں بھی جعلی سم کا اجراء4 جرم ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون سازی کا فقدان ہے، قانون کو ہر سال ریویو کیے جانے کی شق موجود ہے،سائبر کرائم ٹرانس نیشنل کرائم ہے،گزشتہ ہفتے پہلی مرتبہ فیس بک اتھارٹی نے پاکستان کا دورہ کیا،فیس بک کے وفد سے ڈی جی ایف آئی اے کے مذاکرات ہوئے،سائبر کرائم میں بین الاقوامی کوآپریشن کی پرویڑن شامل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…