لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی کو این اے 125 کا ٹکٹ جاری کیا گیا تھا اب لیگی قیادت نے حیرت انگیز طور پر اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے مریم نواز کولاہور کے حلقہ این اے 127 سے انتخاب لڑایا جائے گا، ایک نجی ٹی وی چینل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حلقہ این اے 125 کا ٹکٹ پرویز ملک کو دیے جانے کا امکان ہے۔