اتوار‬‮ ، 22 جون‬‮ 2025 

کسی دھمکی ٗ دباؤ اور پریشر کی پرواہ نہیں،قوم کی لوٹی گئی دولت بر آمد کر کے قومی خزانے میں جمع کرائیں گے ٗ چیئر مین نیب جسٹس جاوید اقبال نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 26  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب)کے چیئر مین جسٹس ریٹائرڈ اقبال نے و اضح کیا ہے کہ نیب کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں ٗقانون کی نظر میں سب برابر ہیں ٗ نیب ملکی دولت کو لوٹنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے گا ٗ قوم کی لوٹی گئی دولت بر آمد کر کے قومی خزانے میں جمع کرائیں گے ٗ نیب افسران کسی دھمکی ٗ دباؤ اور پریشر کی پرواہ کئے بغیر کیس پر توجہ دیں ٗ نیب قوم کی مدد اورسپورٹ کے ساتھ ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا ۔

منگل کو چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب لاہور کاد وسرے روز دورہ کیا ۔ ڈی جی نیب لاہور نے چیئرمین نیب کو سپریم کورٹ کی طرف سے نیب لاہور کو ریفر کئے گئے مقدمات جن میں سابق اوورسیز کمشنر افضال بھٹی کی تعیناتی، پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے علاوہ مقدمات جن میں طارق جواد اور مخدوم عمر شہریار اوردیگر کیخلاف انکوائری ، واپڈا کے افسران کیخلاف نیلم جہلم پراجیکٹ کی انکوائری، راشد محمود لنگڑیال کیخلاف انکوائری ، جواد قریشی سابق سی ای او پنجاب پاپولیشن انوولشن فنڈ، ظہیر عباس ملک سی ای او پنجاب ہیلتھ مینجمنٹ کمپنی، ڈاکٹر ناصر جواد سی ای او اربن سیکٹر پلاننگ اینڈ مینجمنٹ کمپنی، کیپٹن ریٹائرڈ عثمان سی سی او پنجاب صاف پانی کمپنی (ساؤتھ،) محمد علی عمار سی ای او پنجاب ہیلتھ فیسیلٹیز مینجمنٹ کمپنی، عثمان سعید سابق وائس پریزیڈنٹ نیشنل بینک آف پاکستان ، مال روڈ برانچ، ایز گارڈن نائن اور ایگری ٹیک لمیٹڈ کمپنی کیخلاف انکوائری اور حماد ارشد ،گلوبیکو اور ڈی ایچ اے سٹی لاہور کیخلاف انوسٹی گیشن پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ معزز سپریم کورٹ پاکستان کی طرف سے نیب کو بھجوائے گئے تمام مقدمات کو انتہائی محنت، میرٹ ، شفافیت ، ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو بھی ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں ٗکسی کا مرتبہ اور عہدہ نیب کے دفتر کے باہر ختم ہو جاتا ہے۔ نیب میں ہر ایک کے ساتھ بلا تفریق قانون کے مطابق سلوک کیا جائیگا ٗہر شخص کی عزت نفس کا احترام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں ٗ نیب ملکی دولت کو لوٹنے والوں کے ساتھ نہ صرف آہنی ہاتھوں سے نمٹے گا بلکہ ان سے قوم کی لوٹی گئی

دولت برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کروانے کے علاوہ بدعنوان عناصر کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریگا۔انہوں نے نیب افسران اہلکاروں کوہدایت کی کہ وہ کسی دھمکی ٗدباؤ اورپریشر کی پرواہ کئے بغیر چہرے کی بجائے کیس پرتوجہ دیں کیونکہ پوری قوم ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے نیب کی طرف دیکھ رہی ہے۔ نیب قوم کی مدد اورسپورٹ کے ساتھ ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کرپشن ملکی وسائل کواتنی تیزی سے کھارہی ہے

جس کوبروقت روکنا اوراس کا تدارک وقت کی اہم ضرورت ہے یہی وجہ ہے کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کو اپنی اولین ترجیح قرار دیتا ہے ۔چیئرمین نیب نے کہاکہ نیب لاہور نے بدعنوان عناصر سے جواٹھارہ ارب روپے برآمد کرکے متاثرین کوواپس کئے ہیں اس سے عوام کا نیب پر اعتماد بڑھا ہے۔ ا نہوں نے نیب لاہور کی کارکردگی کوسراہا خصوصاً چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب لاہورشہزاد سلیم کی سربراہی میں نیب لاہو رکے افسران /اہلکاروں کی کارکردگی کوخوش آئند قرار دیا۔

انہوں نے کہاکہ معزز سپریم کورٹ آف پاکستان اورمعززہائی کورٹس اورمعززاحتساب عدالتوں کے فیصلوں پر من وعن عمل کیاجائیگا نیب افسران دن رات محنت، لگن اور ایمانداری ،دیانتداری، میرٹ، شفافیت، ٹھوس شواہد اورقانون کے مطابق شکایات کی جانچ پڑتال ،انکوائریاں اورانویسٹی گیشن مکمل کریں ۔ انہوں نے کہاکہ نیب نے گزشتہ سات ماہ میں تقریباً بائیس سوملین روپے بدعنوان عناصر سے برآمد کئے ہیں جوکہ ایک ریکارڈ کامیابی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرپٹوکرنسی


وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…