ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

الیکشن میں حصہ لینے والی اسلام آباد کی پہلی خواجہ سرا کشش جانتے ہیں اس کیساتھ بچپن میں کیا افسوسناک سلوک کیا گیا تھا؟

datetime 25  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) خواجہ سراؤں نے رائے ظاہر کی ہے کہ انتخابی عمل میں ان کی شمولیت سے ہی جمہوریت مکمل ہوگی میڈیا رپورٹس کے مطابق کشش نامی خواجہ سراء جو کہ حلقہ این اے53 کے پڑوس میں رہائش پذیر ہے اس نے حلقہ این اے 53 سے عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے اور عام انتخابات میں حصہ لینے والے شہر کی پہلی خواہ سراہ بن گئی۔

یہ وہی حلقہ ہے جس میں پارلیمنٹ ہاؤس ،سپریم کورٹ اور دارلحکومت کی دیگر شہری علاقے شامل ہیں ملک کے اہم ترین حلقے این اے 53سے کشش نے انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سال اس حلقے سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پی ٹی سے ناراض ہونے والی عائشہ گلالئی نے انتخابات لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ۔کشش کوچھوٹی عمر میں ہی گھر سے نکال دیا گیا اور اس کی زندگی کا سفر بدسلوکی اور سانحوں سے بھرا پڑا ہے سالوں سے وہ ریڈیو ایف ایم 99 اور اپنی تنظیم شی میل ایسوسی ایشن فار فنڈامنیٹل رائٹس (safar)سافر کے ذریعے پاکستانی خواجہ سراؤں کیلئے زندگی گزارنے کے حقوق کو اجاگر کرنے میں جدوجہد کررہی ہے ۔کشش نے بتایا کہ خواجہ سراؤں کو غربت بے روز گاری تعلیمی مواقع اور محفوظ رہائش کے فقدان کا سامنا کرنا پڑتا ہے خواجہ سراؤں کو ریاست نے ابھی تسلیم کیا ہے لیکن یہ صرف شروعات ہے ہم معاشرے میں رہنے کی اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے میری لڑائی ان خواتین کیلئے ہے جو حقوق سے محروم ہیں اور وہ جو جنسی تعلق کے طور پر کام کرتے ہیں اور سڑک پر رہنے والے بچوں اور تمام اقلیتوں کیلئے ہے ان تمام لوگوں کو عصمت دری اور قتل کردیا جاتا ہے اور ان کو عدالتوں تک رسائی سے انکار کردیا جاتا ہے لیکن کشش کیلئے انتخابات میں جیت حاصل کرنا ہی سب کچھ نہیں ہے بلکہ تبدیلی کیلئے قدم اٹھاکر اور انتخابات میں حصہ لے کر ہی وہ جیت چکی ہے انہوں نے خواہش ظاہر کی ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انتخابات میں حصہ لینے والی خواجہ سرا کی عوام بھرپور سپورٹ کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…