اسلام آباد(این این آئی) جمعیت علماء اسلام (ف) نے10سال بعد حافظ حسین احمد کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیاوہ حلقہ این اے 266کوئٹہ سریاب سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار ہونگے حافظ حسین احمد کو ٹکٹ نہ دینے کی وجہ سے جے یو آئی (ف) 2008ء اور 2013ء میں حلقے سے الیکشن ہارچکی ہے حافظ حسین احمد مرکزی سیکرٹری اطلاعات ہیں وہ اگرچہ بیمار ہیں مگر انہوں نے ٹکٹ ملنے پر کاغذات نامزدگی پیر کو ریٹرنگ آفیسر کے پاس جمع کروا دیئے ۔ذرائع کے مطابق جے یو آئی بلوچستان میں ان کے مخالف گروپ کی
اجارہ داری کی وجہ سے حافظ حسین احمد کو مسلسل دس سال تک پارٹی ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا گزشتہ دو الیکشن میں ان کے مخالف دھڑے نے پہلے منظور مینگل اور پھر ملک سکندر کو حافظ حسین احمد کے حلقے سے ٹکٹ دیا مگر دونوں شکست سے دوچار ہوگئے اس دوران حافظ حسین احمدکو مسلم لیگ (ن) ، پیپلز پارٹی ،جمعیت علماء اسلام نظریاتی و دیگر جماعتوں کی طرف سے شمولیت اور ٹکٹ کی درخواستیں آئیں مگر حافظ حسین احمد نے ان پیش کشوں کو مسترد کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام سے وابستگی برقرار رکھی