پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

نواز شریف کے حالیہ انٹر ویو نے سیاسی منظر نامہ یکسر بدل کر رکھ دیا ،ن لیگ میں پھوٹ پڑ گئی، لاہور میں ہی ایسا کام ہوگیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 14  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) نواز شریف کے حالیہ انٹر ویو نے سیاسی منظر نامہ یکسر بدل کر رکھ دیا ،ن لیگ میں پھوٹ پڑ گئی، لاہور میں ایسا کام ہوگیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا،مسلم لیگ (ن) کے حلقہ این اے 136سے رہنماؤں نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت غیر مشروط طور پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ۔یہ اعلان انہوں نے تحریک انصاف پنجاب کے

سینئر نائب صدر و این 136سے امیدوار جمشید اقبال چیمہ سے ملاقات میں کیا ۔ شمولیت اختیار کرنے والے رہنماؤں میںحاجی محمد سلیم ، میاں حسن،رانا بابر، مہر طارق، جاوید خان ، افتخار گجر سمیت دیگر شامل ہیں جنہوں نے کرپشن کے خلاف اور دو نہیں ایک پاکستان کی جدوجہد میں عمران خان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ نواز شریف کے حالیہ انٹر ویو نے ملک کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے ۔ اس سارے صورتحال میں شہباز شریف بتائیں وہ کس طرف کھڑے ہیں او ر ان کی وضاحت کی کیا حیثیت رہ گئی ہے ۔ اس سے واضح ہو گیا ہے کہ (ن) لیگ میں واضح تقسیم ہے اور اس حوالے سے پارٹی کی سطح پر واضح موقف سامنے آنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے وطن کے دفاع کیلئے متحد ہے اور کسی کو بھی یہ اجازت نہیں دیں گے کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ یہ انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے اور پوری قوم کو نواز شریف کے بیان پر سخت تشویش ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ عام انتخابات سے ملک کی تقدیر کا فیصلہ ہونا ہے اس لئے عوام سوچ سمجھ کر اپنے ووٹ کی طاقت کا استعمال کریں ۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…