پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کا وہ علاقہ جہاں گلیشیئرز تیزی سے پھیل رہے ہیں، اگر یہ ہی صورتحال رہی تو کیا کچھ ہوسکتاہے؟ چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود نے وارننگ جاری کردی،ہائی الرٹ

datetime 14  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کا وہ علاقہ جہاں گلیشیئرز تیزی سے پھیل رہے ہیں، اگر یہ ہی صورتحال رہی تو کیا کچھ ہوسکتاہے؟ چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود نے وارننگ جاری کردی،ہائی الرٹ، تفصیلات کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ شمشال ویلی میں

خردوپن گلیشئرز کے پھیلنے کی وجہ سے سیلاب کے خطرہ کے پیش نظر پیدا ہونے والی صورت حال کی ہمہ وقتنگرانی جاری رکھی جائے۔ وہ وزیرعظم پاکستان کی طرف سے تشکیل کردہ ماہرین کی ٹیم کے شمشال ویلی کے دورہ کے بعد پیش کی جانے والی سفارشات پر جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ انہوں نے ڈائریکٹر جنرل GB۔DMA کو تجویر دی کہ شمشال ویلی اور ملحقہ علاقوں میں عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پیشگی اطلاعات کا مربوط نظام وضع کیا جائے اور این ڈی ایم اے کو تمام صورت حال سے آگاہ رکھا جائے۔ اْنہوں نے GBDMA کوتمام وفاقی محکمہ جات کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ ڈائریکٹر جنرل GB۔DMA فرید احمد نے میٹنگ کے شراکاء کو تفصیلی پریذنٹیشن میں ماہرین کی ٹیم کے جانب سے دی گئی تجاویزکو اجلاس کے سامنے رکھا ، اور موجودہ صورت حال اور خطرے کی نوعیت کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وقتی طور پر سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن گلیشئرز کے بڑھنے سے مستقبل میں شمشال ویلی اور خصوصاً مین روڈ خطرے سے دوچار ہو سکتی ہیں لہٰذا صورت حال کا ہمہ وقت نگرانی کو یقینی بنانا ہو گا۔



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…