کراچی (این این آئی)سابق ایس ایس پی ملیر راو انوار کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان نقیب قتل کیس میں بننے والے مقدمات میں 16 نکات تفتیشی ذرائع کی جانب سے مشکوک قرار دے دیے گئے۔تفتیش حکام کی جانب سے بنائی جانے والی نقیب اللہ قتل کیس کی رپورٹ مشکوک قرار دے دی گئی، تفتیشی ذرائع کے مطابق رپورٹ میں 16 مقامات پر درج نکات مشکوک ہیں ۔
ذرائع کے مطابق تفتیشی رپورٹ میں راؤ انوار کے موبائل نمبرز بھی غلط ڈالے گئے۔جو نمبر را ؤانوار کے بتائے گئے وہ مقابلے کے وقت اسلام آباد میں چل رہے تھے،مرکزی گواہ اہلکار شہزادہ جہانگیر بھی بیان سے منحرف ہوگیا۔تفتیشی حکام نے اغوا کے بعد زبردستی بیان کیا۔ تفتیشی حکام کی جانب سے کیس آگے چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔