رحیم یارخان(آن لائن)ملکی تاریخ میں پہلی بار کوئی شخصیت ایم این اے منتخب ہونے کے باوجود 8ماہ سے زائد عرصہ تک قومی اسمبلی میں ایم این اے کی حیثیت سے حلف نہ اٹھا سکی اور اسمبلی کی مدت ختم ہونے کے باعث یہ شخصیت ایم این اے منتخب ہونے کے باوجود سابق ایم این اے کا ’’درجہ ‘‘حاصل نہ کر سکی۔تفصیلات کے مطابق 28جولائی کو سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کو سپریم کورٹ کی جانب سے نا اہل قرار
دیئے جانے کے بعد انکی خالی ہونے والی نشست پر 17ستمبر2017ء کوہونے والے ضمنی انتخابات میں بیگم کلثوم نواز ایم این اے منتخب ہوئی تھیں مگر اپنی بیماری کے باعث لندن میں زیر علاج ہونے کے باعث وہ آج تک قومی اسمبلی میں ایم این اے کی حیثیت سے حلف نہیں اٹھا سکیں اور آئندہ چند روز کے دوران قومی اسمبلی کی مدت ختم ہونے کے باعث خدشہ ہے کہ وہ 8ماہ سے ایم این اے منتخب ہونے کے باوجود ایم این اے کا ’’اسٹیٹس‘‘ حاصل نہیں کر سکیں گی۔