جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

اہم صوبے کے مختلف شہروں میں پاکستان زندہ باد ریلیاں ، ریلی کے شرکا کے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرے

datetime 12  مئی‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی)سندھ کے مختلف شہروں میں پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکا نے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔جیکب آباد میں آل سندھی پٹھان اتحاد کی جانب سے پاک فوج کی حمایت اور بھارت مخالف ریلی نکالی گئی ،ریلی کے شرکاء نے پاک فوج زندہ باد اور بھارت مردہ باد کے نعرے لگائے۔ریلی پٹھان ہاؤس سے لیکر پریس کلب تک نکالی گئی ریلی کی قیادت صدر آل سندھی پٹھان اتحاد میر امان اللہ پٹھان ،راز خان پٹھان سمیت دیگر نے کی ،ریلی کے شرکا نے

ہاتھوں میں بینرز،پلے کارڈ اور قومی پرچم اٹھائے ہوئے پاک فوج زندہ باد کے حق اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ،اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک پاک فوج ہے بھارت اپنے ناپاک مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا اور ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں پاکستان کے لیئے ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔اسی طرح آل سندھی پٹھان یوتھ کی جانب سے منظور پشتین کی جانب سے ملکی اداروں کے متعلق ہرزا سرائی کے خلاف اور پاکستان دفاعی اداروں اور سندھ پولیس کے حق میں ریلی نکالی گئی،آل سندھی پٹھان ہوتھ کے رہنماؤں لالا عرض محمد، جمعہ خان پٹھان کی قیادت میں مظاہرین پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے شہر کے مختلف راستوں کا گشت کرتے ہوئے جناح باغ چوک پہنچے جہاں مظاہرین سے کطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پٹھان برادری کا منظور پشتین سے کوئی تعلق نہیں ہے، منظور پشتین کے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان آرمی اور رینجرز اگر ہے تو ہم ہیں اور پٹھان قوم پاکستان افواج، رینجرز اور پولیس کے شانہ بشانہ ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ کے حالات کو ایک منظم سازش کے تحت خراب کیا جا رہا ہے جس میں کراچی سے ایم کیو ایم ذمہ دار ہے۔سکھر میں بھی پاک فوج کی حمایت اور منظور پشتین کے خلاف روہڑی سے سکھر پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی،

تحفظ موومنٹ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ملک دشمن پاک فوج دشمن غدار ہیں، عوام کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا، پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد ریلی میں ہشتون، سندھی بلوچ اور اردو بولنے والوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔جبکہ کشمور میں بھی پشتو ن تحفظ موومنٹ کے خلاف قومی امن کمیٹی کی کال پر احتجاجی ریلی نکالی گئی،ریلی میں سینکڑوں افراد کی شرکت، ریلی میں پاکستان زندہ آباد ،پاک آرمی زندہ باد اور پی ٹی ایم کے خلاف شدید نعرے بازی کی،کشمور میں بھی قومی امن کمیٹی کی

جانب سے بھی تعلقہ صدر امان اللہ چنہ، پیرزادہ ملک ،اوم ناتھ، اسحاق کلوڑ کی سربراہی میں سٹی پارک کشمور سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکا نے بینرز اٹھارکھے تھے جن پر پاک فوج زندہ آباد،پاک رینجرز زندہ آباد اور پشتون تحفظ موومنٹ کے خلاف نعرے درج تھے -ریلی شہر کے مختلف رستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی جہاں پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے امان اللہ چنہ ، اسحاق کلوڑ و دیگر کا کہنا تھا کہ قومی امن کمیٹی کی کال پر آج ھم نے ریلی نکالی ہے جوکہ سٹی پارک سے

پریس کلب تک نکالی گئی ہے ہم پی ٹی ایم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ملک میں پی ٹی ایم کے نام سے جو ملک کے خلاف منظور پشتین نے تنظیم بنائی ہے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ہم انہیں بتادینا چاہتے ہیں کہ ہم ہر وقت ہر لمحہ اپنی پاک فوج کے ساتھ ہیں ،اور ملک کی سلامتی کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی اور تنظیم کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ہم ہروقت پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں،۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…