منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

’’را‘‘ سی پیک کو تباہ اور عدم استحکام کا شکار کرنے کے لئے سرگرم ہے،سی پیک سے کتنے ملین نئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے؟ سینیٹر مشاہد حسین سید نے تفصیلات سے آگاہ کر دیا

datetime 12  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی (را) سی پیک کو تباہ اور عدم استحکام کا شکار کرنے کے لئے سرگرم ہے، سی پیک سے اگلے دس سالوں میں 85ملین نئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ،ہمارے چین کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں،اکیسویں صدی ایشیا کی صدی ہے ،امریکی صدی ماضی کی تاریخ کا حصہ بن گئی ہے ،

گریٹر ساؤتھ ایشیا میں چین ،ایران اور افغانستان بھی شامل ہیں،بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے 70ممالک میں سے پاکستان واحد ملک ہے جہاں زمینی اور سمندری روٹ بھی ہے، ۔جمعہ کو ’’ دی رائز آف دی نیو ایسٹ ‘‘کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے 70ممالک میں سے پاکستان واحد ملک ہے جہاں زمینی اور سمندری روٹ بھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جولائی 2011میں ہیلری کلنٹن نے بھارت کے دورے کے دوران نئے سلک روٹ کا اعلان کیا جو کہ امریکہ کا حمایت یافتہ میڈ ان انڈیا سلک روٹ تھا ۔مشاہد حسین سید نے کہا کہ بھارت کی انٹیلی جنس ایجنسی (را) سی پیک کو تباہ اور عدم استحکام کا شکار کرنے کے لئے سرگرم ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں ہمارے خطے میں سری لنکا، نیپال، مالدیپ اور میانمار کی حکومتیں تبدیل ہوئیں لیکن ان کی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق عزم میں تبدیلی نہیں آئی ۔انہوں نے کہا کہ دنیا تبدیل ہو رہی ہے ، یورپ زوال پذیر ہے ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک سے اگلے دس سالوں میں 85ملین نئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ،طویل المدت منصوبہ ثقافت ،سیاحت اور تعلیم کو فروغ دے گا ،اکیسویں صدی ایشیا کی صدی ہے ،امریکی صدی ماضی کی تاریخ کا حصہ بن گئی ہے ،چین ایک گلوبل طاقت بن رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گریٹر ساؤتھ ایشیا میں چین ،ایران اور افغانستان بھی شامل ہیں ،ہمارے چین کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں ۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…