پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کو سینئر لیگی رہنما نے 20 تولے سونے کا ہار پہنایا، مریم نواز کو بھی شاہی تاج پہنایا گیا

datetime 12  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(نیوز ڈیسک)ملتان میں مسلم لیگ ن کے جلسہ کے موقع پرسینئرلیگی رہنما ویوسی چیئرمین شیخ ندیم اکبرنے قائد مسلم لیگ (ن)میاں نوازشریف کو 20تولے سونے کا ہار پہنایا،اس موقع پرقائد مسلم لیگ (ن)میاں نوازشریف نے شیخ ندیم اکبرکا شکریہ ادا کیا اور پارٹی کیلئے ان کی خدمات کو سراہا۔شیخ ندیم اکبرکا کہنا تھا کہ قائدمسلم لیگ (ن)میاں نوازشریف اور محترمہ مریم نوازشریف کو ملتان آمدپرخوش آمدید کہتے ہیں،

ملتان اولیاء کرام کی دھرتی ہے اور یہ ہمیشہ سے مسلم لیگ ن کا قلعہ رہا ہے۔ملتان کبھی بھی پارٹی قیادت کو مایوس نہیں کرے گا،انشاء اللہ عام انتخابات میں ملتان کی تمام نشستیں جیت کرملتان کو پارٹی کا ناقابل تسخیرقلعہ ثابت کرکے دکھائیں گے۔اس موقع پرسابق ایم این اے شیخ طارق رشید،شیخ عبیدالرحمن ودیگربھی موجود تھے۔دوسری جانب ملتان میں مسلم لیگ ن کے جلسے کے موقع پرلیگی متوالے عبدالرحمن فری نے مریم نوازشریف کو 10تولہ سونے کا تیار کیا گیاشاہی تاج پہنایا۔لاکھوں روپے مالیت کے تیارکردہ سونے کے اس شاہی تاج میں دیگرقیمتی پتھر بھی شامل کیے گئے تھے۔اس موقع پر مریم نوازشریف نے عبدالرحمن فری کا شکریہ ادا کیا اور ان کی پارٹی خدمات کو سراہا۔لیگی رہنما ویوتھ ونگ کے ضلعی صدر عبدالرحمن فری کا اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ محترمہ مریم نوازشریف کیلئے خصوصی طورپر سونے کاشاہی تاج تیارکرایا ہے ،۔ محترمہ مریم نوازشریف دخترپاکستان ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں اپنے والد قائدمسلم لیگ ن میاں نوازشریف کاہمیشہ حوصلہ بڑھایا ہے اورغیرجمہوری قوتوں کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ان کی جدوجہد مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے کارکنوں کیلئے مثال ہے۔مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے کارکنان دخترپاکستان محترمہ مریم نوازشریف کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ملتان اولیاء کرام کی دھرتی ہے اور یہ ہمیشہ سے مسلم لیگ ن کا قلعہ رہا ہے۔ملتان کبھی بھی پارٹی قیادت کو مایوس نہیں کرے گا

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…