جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

ملتان والوں نے کرپٹ خاندان سے بیزاری کا اظہار کر دیا ، میاں صاحب چوری کا مال واپس کرنے کی تیاری کریں قوم پر قرضوں کا بوجھ اس سرمائے سے ادا ہو گا ،تحریک انصاف کا نواز شریف کی تقریر پر ردعمل

datetime 12  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ملتان میں تقریر کے ردعمل میں کہاہے کہ ملتان کا سارا ڈرامہ ایک ’داغی‘ کو دربار میں شامل کرنے کیلئے رچایا گیا،نوازشریف کی غلط فہمیاں آئندہ چند روز میں دور ہوجائیں گی،نواز شریف کے جلسے میں پٹواریوں نے بھی آنا چھوڑ دیا ہے۔

عوام تو پہلے بھی کبھی ان کے جلسے میں نہیں آتے تھے۔انہوں نے کہا کہ کجہلم کے بعد ملتان کے باسیوں نے بھی کرپٹ خاندان سے مکمل بیزاری کا اظہار کیا۔ ملتان میٹرو سے ہونے والی ترقی دوست ملک چین کے حکام نے بے نقاب کی۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب جیل تو آپ کو جانا ہی ہے، آپ چوری کا مال واپس کرنے کی تیاری کریں، آپ نے غریب عوام کی جیبیں کاٹ کر سرمایہ چرایا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ پختونخوا حکومت نیکارکردگی دکھائی جس کا آپ کیلئیتصور بھی محال ہے،صوبے میں عمران خان پھر آرہا ہے،پنجاب آپ سے جان چھڑوا رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کی غلط فہمیاں آئندہ چند روز میں دور ہوجائیں گی۔خیال رہے کہ ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن نے عوام کے ساتھ جو وعدے کیے ایک، ایک کر کے سب پورے کیے۔انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ آج پورا ملتان ہی جلسہ گاہ بن گیا ہے اور دوسرے کہتے ہیں کہ جنوبی پنجاب ان کا ہے تو عوام خود بتا دیں کہ وہ کس کے ہیں۔نواز شریف نے کہا کہ جنوبی محاذ والوں کے ساتھ ایک لاڈلہ بھی بیٹھا تھا، ان کو کہتا ہوں آؤ دیکھو یہ ہے جنوبی پنجاب، 2018 کے انتخابات میں جنوبی پنجاب نواز شریف کے پیچھے محبت بھر ا پیغام لے کر کھڑا ہوگا۔  پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ملتان میں تقریر کے ردعمل میں کہاہے کہ ملتان کا سارا ڈرامہ ایک ’داغی‘ کو دربار میں شامل کرنے کیلئے رچایا گیا،

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…