لاہور( نیوز ڈیسک)قومی احتساب بیورو ( نیب )نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹر ی فواد حسن فواد کے نام پر رجسٹرڈ گاڑیوں کا ریکاڈ طلب کرلیا جس کے بعد محکمہ ایکسائز نے نیب کیلئے رپورٹ تیار کر لی ہے۔محکمہ ایکسائز کی جانب سے بتایا گیا ہے
کہ وزیر اعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد کے نام پر لاہور میں صرف ایک گاڑی رجسٹرڈ ہے۔ ڈیفنس میں انکے رہائشی پتہ پر فواد حسن فواد کے نام پر 2006 میں ٹیوٹا کرولا رجسٹرڈ ہوئی۔ محکمہ ایکسائز نے اس حوالہ سے نیب کو فراہم کرنے کیلئے رپورٹ تیار کر لی ہے۔