ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ سارا پاکستان 2018ء کے الیکشن میں لودھرا ں بننے والا ہے ٗ نا انصافی کر نے والوں کو لینے کے دینے پڑ جائیں گے ٗ اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہتا ہوں کہ پاکستان میں ووٹ کو عزت ملے ٗ مجھ پر کرپش کا کوئی کیس نہیں ہے ٗ مجھے فارغ کر کے بھیج دیا گیا ہے ٗ میرا حو صلے نہیں گرا سکے ٗ میرا حوصلہ آج بھی جوان ہے ٗ انشاء اللہ جنوبی پنجاب 2018ء کے الیکشن میں نوازشریف کے پیچھے محبت
بھرا پیغام لیکر کھڑا ہوگا ٗعمران خان ساری زندگی منافقت کرتا اور جھوٹ بولتا رہا ہے ٗ عمران خان 10 لوگوں کو ملتان اور جنوبی پنجاب بھیجیں اگر ملتان آپ کے پشاور سے بہتر نہ ہوا تو ووٹ مانگنا چھوڑ دوں گا ٗ پشاور میں صرف میٹرو بس نہیں سکی ٗ پاکستان کی ترقی میرا خواب ہے جو ہر صورت پورا ہوگا ۔ جمعہ کو یہاں قاسم باغ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ اس محبت کا میں کیا جواب دوں ٗ یقین مانیں اس محبت کا نوازشریف کے پاس کوئی جواب نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ آج نیب میں66ویں پیشی بھگت کر آرہا ہوں ۔انہوں نے کہاکہ میں سٹیڈیم میں چاروں طرف جو جذبہ دیکھ رہا ہوں اس پر عوام کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ نوازشریف نے کہاکہ راستے میں ملتان کے عوام نے جس طرح خوش آمدید کہا اس کا بھی کوئی جواب نہیں ٗ لگتا ہے پورا ملتان جلسہ گاہ بن گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جو کہتے ہیں جنوبی پنجاب ان کا ہے ٗ آج بتادیں جنوبی پنجاب کس کا ہے ؟ اس موقع پر نوازشریف نے کہاکہ ملتان والو آپ کس کے ہیں ؟ جس پر شرکاء نے نوازشریف کے حق میں نعرے لگائے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ دل چاہتا ہے باقی زندگی آپ کے ساتھ گزار دوں ٗ یقین سے کہتا ہوں ملتان میں کئی مرتبہ آیا لیکن جو جذبہ آج دیکھ رہا ہوں میں نے اپنی زندگی میں کبھی نہیں دیکھا ۔انہوں نے کہاکہ جنوبی محاذ کے چند لوگوں کو دیکھا تھا ان میں لاڈلہ بھی بیٹھا ہوا تھا ۔ نوازشریف نے کہاکہ
عمران خان ساری زندگی منافقت کرتا رہاہے ٗجھوٹ بولتا رہا ہے ٗ اس کے ساتھ چند جنوبی پنجاب کے ٹھیکے دار بھی بیٹھے ہوئے تھے ٗآج دیکھیں جنوبی پنجاب کے عوام میرے سامنے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ رحیم یار خان ٗ صادق آباد ٗ بہاولپور میں یہی جذبہ دیکھ کر آیا ہوں ٗ انشاء اللہ اس بار جنوبی پنجاب 2018ء کے الیکشن میں نوازشریف کے پیچھے محبت بھرا پیغام لیکر کھڑا ہوگا ۔جنوبی پنجاب کہے گا نوازشریف تمہارے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے ٗ ظلم ہوا ہے ٗ ہم اس ظلم سے تمہیں نکالیں گے ۔ نوازشریف نے کہاکہ
آپ جانتے ہیں کہ نوازشریف کو صرف اپنے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا ہے آ پ کو یہ معقول وجہ لگتی ہے ؟ آپ کے وزیر اعظم کو تنخواہ نہ لینے پر نا اہل کر دیا جائے ٗاگر سمجھتے ہیں کہ فیصلہ غلط ہے تو بتادیں تمہارا فیصلہ ہم نہیں مانتے ٗ تمہارا فیصلہ ہمیں قبول نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ گیارہ مئی کو ووٹ دیکر آپ نے مجھے اگلا وزیر اعظم چنا تھا ٗ آج پھر گیارہ مئی کو آپ کے پاس آیا ہوں ٗ جو وعدے گیارہ مئی کو نوازشریف نے آپ کے سامنے کئے تھے ایک ایک کر کے پورا کیا ہے ۔
نوازشریف نے کہاکہ اس ملک میں اٹھارہ ٗ اٹھارہ بیس بیس گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی ٗآج لوڈشیڈنگ برائے نام ہے ٗچار سال میں مجھے فارغ کر دیا گیا ٗپانچواں سال پورا نہیں ہوا۔انہوں نے کہاکہ خود عمران خان کہتا ہے کہ میرے خلاف آنے والا فیصلہ کمزور ہے ٗ اسی فیصلے کی بنیاد پر مسلم لیگ نواز کی صدارت سے مجھے ہٹایا گیا ٗ اسی بنیاد پر زندگی بھر کیلئے نا اہل قرار دیا گیاہے ٗکیا یہ انصاف ہے ؟ یہ فیصلہ دنیا کی تاریخ میں واحد فیصلہ ہے ٗ اس طرح کے فیصلے پاکستان میں ہوتے ہیں ٗ
آپ اور میں انشاء اللہ اس فیصلے کو 2018ء میں بدل کر رکھ دینگے ٗ آپ نے نوازشریف کی بات مانتے ہوئے اتنا ووٹ دینا ہے کہ پارلیمنٹ میں جا کر اس قانون کو ختم کردیں ٗ اس فیصلے کو معطل کریں ٗ اس فیصلے کو واپس کریں ۔انہوں نے کہاکہ آپ چاہتے ہیں کہ نوازشریف کے ساتھ ہونے والی نا انصافی کا ازالہ ہونا چاہیے تو پھر 2018ء میں کر دار ادا کر نا ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ پشاور سے اسلام آباد موٹروے آرہی ہے اسلام آباد سے لاہور آچکی ہے ٗ اور اب لاہور سے ملتان پہنچ رہی ہے ٗچند ماہ میں
لاہور سے ملتان چھ رویہ سڑک مکمل ہو جائیگی اور یہ عبد الحکیم تک پہنچ چکی ہے اور خانیوال کو بھی اس کے ساتھ ملایا جارہاہے ٗبہت جلد موٹر وے مکمل ہو جائیگی ۔ نوازشریف نے کہاکہ دہشتگردی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کیا ہے ٗ دہشتگردی کو شکست فاش دی ہے ٗ آج اللہ کے فضل و کرم سے دہشتگردی ختم ہوئی ہے یا نہیں ہوئی ٗ کراچی کے امن کو بحال کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملتان میں کالج ٗ ہسپتال ٗ میڈیکل کالج بنے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان صاحب ایک ایسی ایک چیز پشاور یا
خیبر پختون میں دکھادیں ۔نوازشریف نے پیشکش کی کہ کرایہ میں دونگا دس بندے جنوبی پنجاب اور ملتان بھیجیں اور اگر ملتان پشاور سے بہتر نہ ہوا تو ووٹ مانگنا چھوڑ دونگا ۔آج ملتان پاکستان کے ترقی یافتہ شہروں میں شامل ہورہاہے جس پر شہباز شریف کو مبارکباد دیتا ہوں ٗ یہاں بہترین یونیورسٹیاں بن گئی ہیں ٗتعلیم کا بہترین معیار ہے ٗ ٹرانسپورٹ ہے ٗ میٹرو بس بن چکی ہے ٗ ہم نے میٹرو کب کی بنا دی ہے آپ سے آج تک پشاور کی میٹرو نہیں بن سکی ٗ بہترین ہوائی اڈہ ٗ بہترین صحت کا نظام ہے ٗ
یہاں پر بہترین موٹر وے ہے ۔انہوں نے کہاکہ آئندہ کبھی کراچی جانا پڑے تو جہاز کی بجائے موٹر کے ذریعے جانا ٗ آپ چند گھنٹوں میں کراچی پہنچ جائیں گے ٗ ہم نے آپ کی خدمت دن رات کی ہے ٗ یہ صلہ نوازشریف کو دے رہے ہیں ٗ آج 66پیشی بھگت کر آکرہا ہوں ٗکوئی بات نہیں ہے ٗ یہاں آیا ہوں تو میرا دل تازہ اور خوش ہوگیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ چند ماہ پہلے لودھراں کا الیکشن دیکھا ہے ٗ سارا پاکستان 2018ء کے الیکشن میں لودھراں بننے والا ہے ٗجنہوں نے ناانصافی کی ہے ان کو لینے کے دینے پڑ جائیں گے ٗ
اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے آپ کے ساتھ ہوں ٗ مجھے فارغ کر کے بھیج دیا گیا ہے ٗ میرا حو صلے نہیں گرا سکے ٗ میرا حوصلہ آج بھی جوان ہے ٗ دل چاہتا ہے دن رات آپ کی خدمت کروں ۔انہوں نے کہاکہ نوجوان فکر مت کریں ٗ اللہ تعالیٰ کے وفضل وکرم سے نوازشریف آپ کے ساتھ ہے ٗ با عزت روز گار ملے گا ٗ آپ کے گھروں میں روشنی کے چراغ جلیں گے ٗ آپ پاکستان کی ترقی نوازشریف کے سنگ کریں گے ٗ آپ نے مجھ سے وعدہ کرنا ہے کہ 2018ء میں جیسے ہی نوازشریف بلائیگا آپ نے ہدایت پر عمل کر نا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ مجھ پر کرپشن کا کوئی کیس نہیں ہے ٗکیس تو دور کی بات الزام بھی نہیں لیکن ان کی بڑی خواہش ہے کہ نوازشریف کو سزا دلوائی جائے ٗ نوازشریف کو جیل بھیجا جائے میں جہاں بھی ہونگا آپ کے ساتھ کھڑا ہونگا ۔انہوں نے کہاکہ جہاں سے بھی آواز دونگا میری آواز سنیں ٗ میرے کہنے پر عمل کریں پھر پاکستان کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا ہے ٗ پاکستان کو خوبصورت ملک بنائیں گے ۔ نوازشریف نے کہاکہ ہم آپ کی ترقی دیکھنا چاہتے ہیں ٗ آپ کی ترقی نوازشریف کا خواب ہے ٗ انشا ا للہیہ خواب ادھورا نہیں رہے گا ٗمجھ پر جو گزررہی ہے وہ گزر رہی ہے ٗ میں آپ کے ساتھ ہوں ٗ آپ بھی میرے ساتھ ہیں ٗمیرا دل اور آپ کا دل ایک ہے ٗ ووٹ کی عزت کو کبھی فراموش نہیں کر نا ٗووٹ کو عزت دینی ہے ٗمیں یہاں وعدہ لینے آیا ہوں ۔ نوازشریف نے پوچھا کہ آپ ووٹ کی عزت کروائیں گے جس پر شرکاء نے نوازشریف کے حق میں نعرے لگائے ۔اس موقع پر نوازشریف نے ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگوائے ۔انہوں نے کہاکہ یہ نعرہ گھر گھر پہنچنا چاہیے اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہتا ہوں ملک میں ووٹ کو عزت ملے ٗانشاء اللہ ملک میں ووٹ کو عزت ملے گی ۔انہوں نے کہاکہ ہم سب جاوید ہاشمی کا شکریہ ادا کرتے ہیں اس موقع پر نوازشریف نے جاوید ہاشمی کو سٹیج پر بلا کر تالیاں بھی بجوائیں ۔