اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر میر حاصل خان بزنجو نے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ چیئرمین نیب کی جانب سے منی لانڈرنگ کے الزامات پر سپریم کورٹ میں ہرجانے کا دعوی دائر کریں ٗنیب کی جانب سے نواز شریف پر 4اعشاریہ 9بلین ڈالرمنی لانڈرنگ کرنے کے الزام کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔
بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب کی جانب سے نواز شریف پر 4اعشاریہ 9بلین ڈالرمنی لانڈرنگ کرنے کے الزام کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ نیب کی جانب سے سابق وزیر اعظم پر بلا تحقیق ایسا الزام لگانا قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف اس معاملے پر نیب کے خلاف سپریم کورٹ میں ہرجانے کا دعوی ٰدائر کریں۔اس معاملے پر پارلیمانی کمیٹی بننی چاہییے جو رقوم بھارت بھیجنے کی تحقیقات کرے ۔ چیئرمین نیب نے بغیر تحقیق الزام لگا کر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے ٗسیاستدانوں کی حب الوطنی پر شک کرنا افسوسناک ہے۔میڈیا سے بات چیت پاکستان مسلم لیگ( ضیا) کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا کہ نیب کے نواز شریف پر منی لانڈرنگ کے الزامات پر حقائق کو سامنے لانے کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کو جلد بازی میں نواز شریف کے اوپر اتنا بڑا الزام نہیں لگانا چاہییے تھا۔ نیب کے نواز شریف پر منی لانڈرنگ کے الزامات پر حقائق کو سامنے لانے کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے۔ چئیرمین نیب کو اپنے بیان کی وضاحت کرنا ہوگی۔ ملک بھر میں انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے بنانا وقت کی ضرورت ہے جس پر کام کیا جانا چاہیے۔ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں میڈیا کو رمضان کے حوالے سے معلوماتی پروگرام نشر کرنے چاہئیں۔ وفاقی وزیر میر حاصل خان بزنجو نے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ چیئرمین نیب کی جانب سے منی لانڈرنگ کے الزامات پر سپریم کورٹ میں ہرجانے کا دعوی دائر کریں