کراچی (این این آئی)اہم سیاسی جماعت کے کارکنوں کا عامر لیاقت حسین پر مبینہ حملہ،افسوسناک سلوک کا نشانہ بناڈالا،تحریک انصاف کے کارکن شدید مشتعل، کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اینکر پرسن عامر لیاقت پھٹے ہوئے کپڑوں کے ساتھ عزیز بھٹی تھانے پہنچ گئے جہاں انہوں نے شکایت درج کرائی ہے کہ پیپلز پارٹی کے غنڈوں نے مجھ پر حملہ کیا۔ مجھے غلیظ گالیاں دیں اور میرے کپڑے پھاڑ دیئے۔
عامر لیاقت نے طنزا کہا کہ یہ لوگوں کو روٹی کپڑا مکان کیا دیں گے جو جسم پر موجود کپڑے پھاڑ دیں۔ انہوں نے کہا صورت حال پرپی ٹی آئی کے کارکنان عزیز بھٹی تھانے کے باہر مشتعل ہیں۔ اگر گریبان پھاڑنے والوں کو بھاگنے دیا گیا تو صورت حال بے قابو ہوجائے گی۔عامر لیاقت کی شکایت پرعزیز بھٹی تھانے میں موجود ڈیوٹی افسر نے کہا کہ شکایات دونوں جانب سے ملی ہیں تاہم مقدمہ کا اندراج تحقیقات مکمل کرنے کے بعد کیا جائے گا۔