پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

آرمی چیف نے بلوچستان میں پاک افغان سرحدپرباڑلگانے اور کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا

datetime 8  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آئی این پی ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوجستان کے علاقے پنجپائی کے مقام پر پاک ا فغان سرحد کے ساتھ ساتھ سرحدی باڑ پر کام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ باڑلگانے سے دہشتگردوں کی نقل وحرکت پرنظررکھی جائیگی۔ منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوجستان کے علاقے پنجپائی کے مقام پر پاک ا فغان سرحد کے ساتھ ساتھ سرحدی باڑ پر کام کا افتتاح کیا اور اس موقع پر آرمی چیف نے قبائلی عمائدین

اورمقامی افرادسے ملاقات کی اور باڑلگانے میں تعاون پرقبائلی عمائدین کاشکریہ اداکیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ باڑلگانے سے دہشتگردوں کی نقل وحرکت پرنظررکھی جائیگی۔ اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزینجواور وزیر داخلہ سرفراز بگٹی بھی موجود تھے۔ آرمی چیف نے کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ کا افتتاح بھی کیا۔اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ باڑ لگنے سے سرحد پر دہشت گردوں کی نقل وحمل روکنے میں مدد ملے گی ،سرحد پر قانونی نقل وحرکت مخصوص کراسنگ پوائنٹ سے ہوگی ۔آرمی چیف نے کہا کہ تعلیم اور صحت سمیت دیگر شعبوں میں صوبائی حکومت سے تعاون کریں گے ، ہمارا مقصد ہے کہ بلوچستان کوٹہ سسٹم پر انحصار نہ کرے ،بلوچستان کے عوام کا معیار زندگی دیگر شہریوں کی طرح ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کو مسترد کردیا ہے ، مسلح افواج نے قوم کی حمایت سے امن کا حصول ممکن بنایا ، کچھ عناصر انارکی پھیلانے کیلئے نوجوانوں کے ذہن خراب کر رہے ہیں ، پاک فوج ہر حال میں مادر وطن کا دفاع کرے گی ۔آرمی چیف نے نسٹ کوئٹہ کیمپس کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا ،30ایکٹر پر محیط کیمپس منصوبے پر 2.5ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی ۔ کیمپس میں صوبے کی ضروریات کے مطابق طلباء کو تکنیکی تعلیم سے آراستہ کیا جائیگا ۔آرمی چیف نے یونیورسٹیز کے طلباء سے بھی ملاقات کی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…