منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

یہ پہلا وزیراعلیٰ ہے جو سب سے الگ ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کے سرپرائز پر سرپرائز،شہری ششدر،دلچسپ صورتحال

datetime 7  اپریل‬‮  2018 |

کوئٹہ (این این آئی )وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے خاران سے واپسی کے بعدکوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا، اچانک دورہ پر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کی صورتحال پر اطمینان کااظہار کیا، وزیراعلیٰ بلوچستان نے پرائیوٹ قصاب خانوں کو فوری بند کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے دورہ کے موقع پر کہاکہ عوامی نمائندوہ ہوں پروٹوکول اور سیکیورٹی کی فکر نہیں، کم مدت کے دوران دن رات ایک کرکے

عوامی مسائل حل کرینگے۔تفصیلات کے مطابق۔وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے خاران سے واپسی کے بعد شہرکا اچانک دورہ کیا،اچانک دورہ پر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کواری روڈ، شاہراہ اقبال فقیر محمد روڈ اور میکانگی روڈ پر صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا، وزیراعلیٰ بلوچستان نے سڑکوں کی صفائی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہارکیا، وزیراعلیٰ بلوچستان نے گوالمنڈی چوک پر گوشت کی دکانوں کامعائنہ کیا اورانتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ پرائیوٹ قصاب خانوں کو فوری بند کیاجائے۔وزیراعلیٰ نے کواری روڈ پر فائربریگیڈکے اسٹیشن کا معائندہ بھی کیا،فائربریگیڈاسٹیشن میں موجود گاڑیوں کا معائنہ کرنے کے ساتھ عملہ کے مسائل بھی سنیں،وزیراعلیٰ بلوچستان نے فائربریگیڈعملے کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ شہرکے دورے کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان شہریوں کے ساتھ گھل مل گئے، شہریوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا، اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا ماضی میں منتخب نمائندوں نے کبھی بھی عوامی مسائل حل کرنے کیلئے شہر کے اتنے دورے نہیں کئے ،موجودہ وزیراعلیٰ بلوچستان شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے زیادہ متحرک اور سنجیدہ ہیں جس کی وجہ سے ہمارے مسائل میں کافی کمی آئی ہے، امید ہے کہ موجودہ وزیراعلیٰ بنیادی سہولیات کی فراہمی کو بہتر کرنے کیلئے

اپنا اہم کردار ادا کررہے ہیں اس سے جلد ہی شہریوں کی مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی۔ دورہ کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ مجھے اپنے پروٹوکول اور سیکیورٹی کی کوئی فکر نہیں، عوام کی خدمت میری اولین ترجیح ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ عوامی نمائندہ ہوں ،عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل حل کرناچاہتا ہوں۔ کم مدت میں دن رات ایک کرکے عوامی مسائل حل کرینگے۔اس موقع پر صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو ،کمشنر کوئٹہ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…