ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

پی آئی اے میں مستقبل میں تیار ہونیوالی چینی کی فراہمی کے سکینڈل کے پیچھے بھی ’’چینی کمپنی‘‘ نکلی،پیکٹ پر تیاری کی تاریخ جولائی2018ء درج تھی،کیا کارروائی کی گئی؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 7  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) ترجمان پی آئی اے نے سوشل میڈیا میں گردش کرنے والے چینی کے پیکٹ پر غلط تاریخ کے اندارج کے بارے میں سخت ایکشن لیتے ہوئے چینی فراہم کرنے والی کمپنی کو بلیک لسٹ کرنے اور قانونی کاروائی کا نوٹس بجھوادیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے اپنے فلائٹ کچن میں مسافروں کو فراہم کی جانے والی تمام سہولیات پر حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق عمل کرتی ہے۔ پی آئی اے کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول سیان نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیا ہے ۔

سٹاک میں موجود چینی کے پیکٹ مکمل چیکنگ کے بعد سپلائر کو واپس کر دیئے گئے ہیں جبکہ فلائٹ کچن میں موجود دوسرے غذائی مواد کی چیکنگ بھی شروع کر دی گئی ہے ۔ پی آئی اے چیف ایگزیکٹو نے اس سلسلے میں انکوائری کا حکم دیا ہے اور اگر اس میں پی آئی اے کا کوئی ملازم ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف ضروری قانونی کاروائی بھی کی جائے گی۔ مسافروں کو دوران پرواز دی جانے والی چینی پر جولائی 2018 کی تاریخ درج ،سوشل میڈیا پر ایک چینی کے پیکٹ کی تصویر وائرل ہو رہی ہے ، یہ وہ ساشے ہے جو پی آئی اے کی پرواز کے دوران مسافروں کو دیا جاتا ہے۔ اس ساشے کو اس پر موجود تاریخ کی وجہ سے مقبولیت ملی۔ ساشے پر موجود مینوفیکچرنگ کی تاریخ جولائی 2018ء درج ہے جبکہ ابھی تو ہم اپریل 2018ء میں ہیں۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے پی آئی اے کی اس غلطی کا نہ صرف مذاق اڑایابلکہ پی آئی اے کو تنقیدکا نشانہ بھی بنایا۔ کچھ صارفین نے کہا کہ پی آئی اے کے پاس وہ کونسی ٹائم مشین ہے جس سے وہ جولائی 2018ء میں تیار کی جانے والی چینی کو اپریل 2018ء میں پہلے ہی لے آئے ہیں۔پی آئی اے کی پہلی آزمائشی پروازPK9001 اسلام آباد کے بینظیر بھٹو ائر پورٹ سے دوپہر ایک بج کر چار منٹ پر اُڑان بھر کر ایک بج کر انتیس منٹ پر اسلام آباد کے نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لینڈ کیا۔ طیارے میں عملے کے سات ارکان سوار تھے۔

اس تاریخی پرواز کو پی آئی اے کے کیپٹن مقصود بجرانی نے آپریٹ کیا جبکہ چیف انجینئر فرحان میر بھی ان کے ہمراہ تھے۔پہلی آزمائشی پرو از کو نئے اسلام آباد ائر پورٹ پر پی آئی اے کے عملے نے ہینڈل کیا ۔ ائر پورٹ پر طیاروں کو لینڈنگ اور بعدمیں فراہم کی جانے والی تمام سہولیات کا استعمال کیا گیا اور ان کی کار کردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ پاکستان کی تاریخ کے جدید ترین ائر پورٹ پر پہلی لینڈنگ کا اعزاز پاکستان کی قومی پرچم بردارفضائی کمپنی کو حاصل ہوا ہے ۔ پی آئی اے کے صدر اور

چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول سیان نے ائر لائن ملازمین کے نام اپنے پیغام میں ان کی خدمات کو سراہا ہے انہوں نے پی آئی اے کے پائلٹس، انجینئرز ، کیبن کریو اور ائر پورٹ پر کام کرنے والے عملے کو کامیاب پرو از پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوی ایشن کی اس نئی سہولت سے پاکستان میں نئے دور کا آغاز ہو گا اور اس بات کی توقع ہے کہ پی آئی اے میں ترقی کا سفر بھی جاری رہے گا۔مشرف رسول سیان نے کہا کہ وہ پی آئی اے کی کامیابی پر کارکنوں اور ان کے اہل خانہ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں اور نئے ائر پورٹ کی کامیابی کے لئے ہر ممکن کو ششیں جاری رکھیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…