پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

17ارب روپے کاکرپشن کیس، ڈاکٹرعاصم کو بڑی خوشخبری مل گئی،میرا جتنا وکالت کا تجربہ ہے اتنی آپ کی عمر نہیں، پیپلزپارٹی کے اہم رہنما اور وکیل کی جج سے بدتمیزی،افسوسناک صورتحال

datetime 7  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) سابق مشیرِ پیٹرولیم اور کرپشن کیس میں نامزد ڈاکٹرعاصم کو علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی ہے۔ہفتے کو کراچی کی احتساب عدالت میں رہنما پیپلزپارٹی ڈاکٹر عاصم اور دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں ڈاکٹرعاصم، سابق ایم ڈی ایس ایس جی سی زوہیر صدیقی، بشارت مرزا، اقبال زیڈ اور دیگر پیش ہوئے۔ نیب کی جانب سے گواہ عظمت اللہ کے بیان پر ڈاکٹرعاصم کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے جرح کی۔فاروق ایچ نائیک نے نیب پراسیکیوٹر کو مخاطب کرتے ہوئے

کہا کہ گواہ کے بیان کے دوران آپ پیچھے جا کر بیٹھیں، نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ میں اپنی جگہ پر ہوں اور قانون میں کہیں بھی ایسا نہیں لکھا کہ میرا پیچھے جانا لازمی ہے۔ دورانِ جرح گواہ اور فاروق ایچ نائیک میں تلخ کلامی ہوگئی۔ عدالت نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کمرہ عدالت کا تو خیال رکھا جائے۔ فاروق ایچ نائیک نے جج سے کہا کہ میرا جتنا وکالت کا تجربہ ہے اتنی آپ کی عمر نہیں۔ جج نے اظہار، برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ کیس چلانے آئے ہیں یا لڑنے آئے ہیں۔ ہم سب کا کام کیس چلانا ہے لڑنا نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…