اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں بہت سے لوگ انسانیت کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں لیکن کوئی کوئی ہی اپنے اس جذبے کو عملی جامہ پہنانے میں کامیاب ہوتاہے۔صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد کی رہائشی ایک عظیم خاتون زاہدہ بی بی بھی ہیں جو اپنے گھر میں چھوٹی سی دکان چلا کر پولیو سے معذوراپنی بچیوں کو تعلیم دلواتی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زاہدہ بی بی نامی اس خاتون کی 5 بچیاں ہیں، 3 بچیوں پر پولیو نے حملہ کیا تو خاتون
نے ہمت ہارنے کی بجائے گھر میں چھوٹی سے دکان بنا کر بچوں کے علاج اور تعلیمی اخراجات بھی اٹھا رہی ہیں۔بڑی بیٹی تھرڈ ائیر، چھوٹی بیٹی فرسٹ ائیر کی طالبہ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ ٹیچر بن کر عوام کی خدمت کرنا چاہتی ہیں۔ سب سے چھوٹی بیٹی ثانیہ کی آنکھوں میں ڈاکٹر بننے کا خواب ہے۔ زاہدہ بی بی نے وزیراعلیٰ پنجابشہبازشریف سمیت دیگر مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ ان کی بچیوں کے تعلیمی اخراجات اٹھائے جائیں۔