اسلام آباد(نیوزڈیسک)نوازشریف کس طرح اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر2018ء کے انتخابات رکوانے کا شرمناک منصوبہ بنارہے تھے؟حامد میر نے سارا کچا چٹھہ کھول کر رکھ دیا، چونکا دینے والے انکشافات، تفصیلات کے مطابق معروف صحافی حامد میر نے انکشاف کیا ہےکہ
سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کے کچھ ساتھیوں نے جو محاذ آرائی کاماحول پیدا کیا ہے اس کی وجہ سے خطرہ ہے کہ عام انتخابات تاخیر کاشکارہوجائیں،انہوں نے کہا کہ 2018ء میں اگر صاف و شفاف انتخابات ہوگئے تو 2023ء کا پاکستان 2018ء کے پاکستان سے یکسر مختلف ہوگا، نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے انکشاف کیا کہ شہبازشریف چاہتے تھے کہ کوئی محاذ آرائی نہ ہو لیکن نوازشریف اور ان کے کچھ ساتھیوں نے پاکستان میں محاذ آرائی پیداکردی ہے اور اس تمام تر صورتحال کی وجہ سے خدشات ہیں کہ پاکستان میں عام انتخابات تاخیر کا شکارہوجائیں گے،یہ بھی پیش گوئی کی جارہی ہے کہ چونکہ نوازشریف کی پارٹی اس وقت مظلوم بنی ہوئی ہے اس لئے صاف و شفاف انتخابات کی صورت میں ن لیگ کو دو تہائی اکثریت بھی حاصل ہوسکتی ہے ، حامد میر نے کہا کہ پاکستان کی بہتری اسی میں ہے کہ 2018ء میں انتخابات ہوجائیں اور صاف و شفاف انتخابات ہوں یہ سوچنے کی ضرورت نہیں کہ پاکستان میں صاف و شفاف انتخابات ہوئے تو نوازشریف جیتیں گے یا پھر عمران خان، صاف و شفاف انتخابات ہونا ہی پاکستان کے لئے بہتر ہوگا۔