لاہور (نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے ٹریک اور سٹیشن مکمل ہونے پرسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر قابل دید تصویری ٹویٹ کیاہے۔وزیراعلی نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے ٹریک اور سٹیشن کے فضائی اور زمینی مناظر کی 16تصاویر بھی ٹویٹ کیں۔تصویری ٹویٹ میں شہر کے وسط سے گزرتے ہوئے میٹرو ٹریک کا خوبصورت فضائی منظر بھی شامل ہیں۔ وزیراعلی محمد شہبازشریف نے اپنے ٹویٹ میں لکھا 22 قیمتی ماہ ضائع ہونے کے باوجود اور
نج لائن میٹروٹرین تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے۔انہوں نے کہاکہ اورنج لائن میٹرو ٹرین انشاء اللہ بہت جلد عوام کو اعلی ترین سفری خدمات فراہم کررہی ہوگی۔عوام کا سوشل میڈیاپر اورینج لائن میٹرو ٹرین کے مکمل ہونے والے حصے کی تصاویر پر زبردست ردعمل دیکھنے میں آرہاہے اور تیزی کے ساتھ یہ تصاویر وائرل ہوگئی ہیں۔دوسری جانب کچھ افراد نے اورنج لائن میٹرو منصوبے پر شدید تنقید بھی کی اور کہا کہ میٹرو جیسے پراجیکٹ کے بجائے صحت و تعلیم پر خرچ کیاجانا چاہئے تھا۔
A view of recently completed stations/track of orange line metro train project … construction work on the project continues apace to make up for the lost time of ~22 months (which was beyond our control) pic.twitter.com/t17PATAhMv
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) March 30, 2018