اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس کے بعد ان کی صاحبزادی فاطمہ نے بھی بعد از مرگ اعضا عطیہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسانی اعضاءکی غیر قانونی پیوندکاری کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ان کی صاحبزادی فاطمہ نے بھی بعد از مرگ اعضا عطیہ
کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ میں نے جب اپنے اعضا عطیہ کرنے کا اعلان کیا تو اس پر کسی جانب سے شور نہیں ہوا جس کا مطلب ہے کہ بعدازمرگ اعضا عطیہ کرنے کے حوالے سے لوگوں میں شعور بیدار ہو چکا ہے۔ واضح رہے کہ لاہور میں ایک تقریب کے دوران چیف جسٹس نے بعدازمرگ اپنے اعضا عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔