کراچی(این این آئی) جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے آشنا سے شادی کی خاطر بیوی کے ہاتھوں قتل ہونے والے مقتول سید صفدر شاہ کی قبر کشائی کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ تین اپریل کور پیش کرنے کا حکم دید یا ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے بیوی کے ہاتھوں قتل ہونے والے مقتول سید صفدر شاہ کی قبر کشائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔ عدالت نے مقتول سید صفدر شاہ کی قبر کشائی تین اپریل کو کرکے
عدالت میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ۔ واضح رہے کہ مقتول سید صفدر شاہ کو اس کی بیوی کبریٰ نے اپنے آشنا شوکت کے ساتھ مل کر26 اپریل 2018 کو چائے میں نشہ آور گولیاں ملا کر بے ہوش کرنے کے بعد لوہے کے پائپ سے قتل کیا تھا ۔ ملزمہ نے اپنے شوہر کا قتل اپنے آشنا شوکت کے ساتھ شادی کرنے کی خاطر کیا تھا ۔ ملزمہ کا آشنا شوکت کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے ۔ ملزمہ کبریٰ کے پیٹ میں بچہ بھی ملزم شوکت سے تھا ۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سرجانی میں مقدمہ درج ہے ۔