منگل‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2024 

سندھ میں نگراں حکومت کے قیام کیلئے سیاسی جماعتوں کا مشاورتی عمل شروع ،نگران وزیراعلیٰ کیلئے تین بڑے نام سامنے آگئے

datetime 30  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) سندھ میں نگراں حکومت کے قیام کیلئے سیاسی جماعتوں نے مشاورت کا عمل شروع کردیا ہے ۔پہلے مرحلے میں حکومت اور اپوزیشن جماعتیں اپنے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے کر ایک دوسرے سے رائے طلب کریں گی ۔سابق نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر)زاہد قربان علوی ،حسین عبداللہ ہارون ،جسٹس (ر) ناصر اسلم زاہد نگراں وزیراعلیٰ سندھ کیلئے مضبوط امیدوار بن کر سامنے آسکتے ہیں ۔تفصیلات مطابق 2013کے انتخابات کے بعد وجود میں آنے والی

اسمبلیوں کی مدت مئی 2018میں ختم ہورہی ہے ۔آئینی تقاضوں کے مطابق وفاق اور صوبوں میں نگراں سیٹ اپ کیلئے قائد ایوان اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت ضروری ہے اور امیدوار پر دونوں کا متفق ہونا ضروری ہے ۔اگر کسی امیدوار پر قائد ایوان اور اپوزیشن لیڈر متفق نہ ہوں تو یہ معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس بھیجا جاسکتا ہے ۔ذرائع کے سندھ میں نگراں حکومت کے قیام کیلئے سیاسی جماعتوں نے مشاورت کا عمل شروع کردیا ہے ۔پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کی کوشش ہے کہ ایسا امیدوار سامنے لایا جائے جس پر اپوزیشن جماعتوں کو اعتراض نہ ہو ۔اس حوالے سے سابق نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) زاہد قربان علوی کا نام سرفہرست بتایا جارہا ہے ۔پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق 2013میں ایم کیو ایم نے اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی ان کے نام پر اتفاق کیا تھا ۔2018میں بھی اگر جسٹس (ر)زاہد قربان علوی کا نام نگراں وزیراعلیٰ کے طور پر پیش کیا جائے تو قوی امکان ہے کہ ایم کیو ایم ان کے نام پر اتفاق کرلے گی تاہم اس میں سب سے بڑی رکاوٹ ایم کیو ایم کے مختلف گروپوں میں بٹ جانا ہے ۔یہ خبریں بھی سامنے آئی ہیں کہ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کے لیے اپوزیشن جماعتیں متحرک ہیں اور خواجہ اظہار الحسن کی جگہ مسلم لیگ (فنکشنل) سے تعلق رکھنے والے کسی رکن کو اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر لانا چاہتی ہیں ۔مسلم لیگ (فنکشنل) کو اس حوالے سے پاک سرزمین پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی حمایت بھی حاصل ہے ۔

جسٹس (ر)زاہد قربان علوی کے نام پر اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں پیپلزپارٹی کی جانب سے اقوام متحدہ میں سابق مستقل مندوب حسین عبداللہ ہارون کا نام بھی سامنے آسکتا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اگر مئی تک قائد حزب اختلاف کا عہدہ بچانے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو اس کی جانب سے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے جسٹس (ر)ناصر اسلم زاہد یا کسی سابق بیورو کریٹ کا نام سامنے آسکتا ہے۔ جبکہ مسلم لیگ (فنکشنل) اور مسلم لیگ (ن) بھی اپنے امیدواروں کے نام سے اپوزیشن لیڈر کو آگاہ کریں گی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے اپوزیشن جماعتوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ نگراں سیٹ اپ کے لیے ان کی بھرپور حمایت کرے گی ۔



کالم



ڈنگ ٹپائو


بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…