اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ایک اور بچی کیساتھ جنسی زیادتی،دنیا پورکی 6سالہ عاصمہ19فروری کو لاپتہ ہوئی ،4دن بعد گندے پانی کے جوہڑ سے لاش ملی

datetime 24  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لودھراں(سی پی پی)لودھراں کے علاقے دنیا پور میں مبینہ زیادتی کا شکار ہونیوالی چھ سالہ بچی عاصمہ کو سپرد خاک کردیا گیا جبکہ ڈی پی او نے ابتدائی رپورٹ میں بتایا ہے کہ معصوم بچی کیساتھ بدفعلی کے شواہد ملے ہیں،بچی کے سیمپل ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے فرانزک لیب بھجوادیئے گئے،کچھ افراد کو تفتیش کیلئے حراست میں بھی لیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق لودھراں میں مبینہ زیادتی کے بعد قتل ہونے والی6 سالہ عاصمہ کو آہوں او ر

سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا، ڈی پی او کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی کے شواہد ملے ہیں ۔لودھراں کے علاقے دنیا پور کی رہائشی 6 سال کی عاصمہ 19 فروری کی شام لاپتہ ہوئی اور جمعہ کے دن گھر کے قریب گندے پانی کے جوہڑ سے اس کی لاش ملی۔ڈسٹرکٹ اسپتال میں بچی کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔ ایم ایس ڈاکٹر وسیم اقبال کے مطابق بچی کی موت 48 گھنٹے قبل ہوئی ہے۔ بچی کے سیمپل ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے فرانزک لیب بھجوادیئے گئے ہیں۔ڈی پی او امیر تیمور کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق بچی سے زیادتی کے شواہد ملے ہیں تاہم اس کی حتمی تصدیق فرانزک رپورٹ کے بعد ہی ہوسکے گی۔ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ بچی کے قتل کے شبہ میں کچھ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی گئی ہے تاہم ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔واضح رہے کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے فرانزک لیب بھجوا دیئے گئے ہیں، جس کی رپورٹ آئندہ 2 سے 3 روز میں موصول ہوگی۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…