اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کا خیبرپختونخواہ میں بلین ٹری لگانے کا دعویٰ ، سرکاری دستاویزات نے جھوٹا قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کا خیبرپختونخواہ میں بلین ٹری لگانے کے دعوے کا پول سرکاری دستاویزات نے کھول دیا۔ عمران خان اور خیبرپختونخواہ حکومت کے بلین ٹری کے دعوے جھوٹے ثابت ہو گئے ہیں۔ سرکاری دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں بلین نہیں بلکہ صرف 22 کروڑ 14 لاکھ پودے لگائے گئے ۔
پراجیکٹ کے ڈائریکٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ اب تک 40 کروڑ پودے لگا دئے گئے ہیں، اور 16 کروڑ پودے لوگوں میں تقسیم کر دئے گئے جبکہ باقی 60 فیصد حصہ جنگلات کو محفوظ بنا کر حاصل کر لیاگیا ہے۔سرکاری دستاویزات میں عمران خان اور خیبرپختونخواہ حکومت کے دعوئوں کا پول کھلنے اور تمام دعوے جھوٹے ثابت ہونے کے بعد خیبرپختونخواہ حکومت اور عمران خان پر عوامی، سیاسی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔