لاہور(آئی این پی) مقتول زینب کے والد حامی امین نے کہا ہے کہ میں بیٹی کی قاتل کی گرفتاری پر مطمئن ہوں،آرمی چیف سمیت تمام اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں‘ مجرم کی گرفتاری پر تالیاں بجانے کا موقع نہیں تھا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجا ب شہباز شریف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حاجی امین نے کہا کہ میں سعودی عرب میں عمرہ پر تھا جب پتہ لگا بیٹی اغوا ہوئی ہے، میں وہاں سے مکہ آیا تو خبر ملی کہ قتل کرکے پھینک دیا گیا ہے
وطن آکر آرمی چیف ،وزیراعلی پنجا ب، چیف جسٹس اورایم آ ئی سمیت تمام اداروں سے انصاف کی اپیل کی ۔انہوں نے کہاکہ آخر کار اجتماعی کوشش کے بعد ہم ملزم کو پکڑنے میں کامیاب ہوئے ہیں جس پر میں سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں مشترکہ پریس کانفرنس کے بعد حاجی امین انصاری کا شکوہ کرتے ہوئے کہناتھا کہ مجھے پوری بات کرنے کا موقع نہیں دیا اور میرا مائیک بند کردیا گیا۔ پولیس کو شاباشی دینے کیلئے تالیاں بجائی گئیں جبکہ میں تالیاں بجانے اور قہقہے لگانے کی بات سے متفق ہوں لیکن یہ تالیاں بجانے کا موقع نہیں تھا۔