ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سپریم کورٹ نے پی سی اوججز کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کردی

datetime 12  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ نے پی سی او ججز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کردی۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 4 رکنی خصوصی لارجر بینچ نے پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے ججز کے خلاف توہین عدالت کی 14 درخواستوں کی سماعت کی۔دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

افتخار حسین چوہدری کا انتقال ہوگیا ہے اور یہ معاملہ بھی 10 سے 11 سال پرانا ہوچکا ہے۔چیف جسٹس نے کہاکہ توہین عدالت کا معاملہ عدالت اور مدعا علیہان کے درمیان ہوتا ہے اور یہ ججز اب اپنے عہدوں پر نہیں رہے اس لیے عدالت توہین عدالت کی کارروائی نہیں کررہی اور اس حوالے سے نوٹس واپس لے رہی ہے۔واضح رہے کہ 2007 میں سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے دور میں تین نومبر 2007 کو پی سی او نافذ کیا گیا تھا جس کے تحت کئی ججز نے حلف اٹھایا تھا۔بعد ازاں پرویز مشرف کے اقدامات کو سپریم کورٹ نے غیر آئینی قرار دیا تھا اور پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے ججز کے خلاف عدالتی احکامات کی حکمِ عدولی کے تحت کارروائی شروع کی گئی تھی جس میں کچھ ججز نے غیر مشروط معافی بھی مانگی تھی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…