جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

روپے کی بے قدری،صورتحال تشویشناک ہوگئی ڈالر کی 100 فیصد کیش درآمد بحال کرنے کی تیاریاں،بڑا فیصلہ کرلیاگیا

datetime 10  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی نسبت پاکستانی روپے کی قدر میں نمایاں کمی کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے فاریکس ایسوسی ایشن کو قابل اجازت کرنسیوں کی برآمد کے عوض ڈالر کی 100 فیصدکیش درآمدبحال کرنے کا یقین دلادیا ہے۔یہ یقین دہانی گزشتہ روزڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے فاریکس ایسوسی ایشن کے صدر ملک محمد بوستان ودیگرممبرایکس چینج کمپنیوں پر مشتمل ہنگامی اجلاس میں کرائی۔

ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک نے کہا کہ ہر فیصلہ قومی مفاد میں کیا جائے گا اور اگر ایکس چینج کمپنیوں کوڈالر کے علاوہ دیگر غیرملکی کرنسیوں کی برآمدات کے عوض ڈالر کی 100 فیصد کیش درآمدکرنے کی اجازت سے پاکستانی روپے کی قدر مستحکم ہوسکتی ہے تویہ اجازت دے دی جائے گی۔دوران اجلاس فاریکس ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان نے بتایا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیانات، امداد کی معطلی اور معاشی پابندیوں کی دھمکیوں کے علاوہ اسٹیٹ بینک کی ایکس چینج کمپنیوں کی جانب سے ڈالر کے علاوہ برآمد کی جانے والی دیگر غیرملکی کرنسیوں کے عوض صرف35 فیصد کیش ڈالردرآمدکرنے اور باقی ماندہ 65 فیصد بینکوں کے توسط سے لانے کے احکام یکم جنوری2018 سے موثربہ عمل ہونے سے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رحجان غالب ہوا۔انہوں نے بتایا کہ مرکزی بینک کے اس اقدام کے بعد تجارتی بینکوں کی جانب سے پورے ہفتے کے بجائے صرف 2 دن ایکس چینج کمپنیوں کو ان کے حصے کا ڈالر سپلائی کیا گیا جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی طلب ورسد کا توازن بگڑگیااور پیر کوڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ 113.50 روپے کی بلند سطح تک پہنچ گئے تھے تاہم اسٹیٹ بینک کے اس نئے اقدام کی اطلاعات کے باعث اوپن مارکیٹ میں روپے کی نسبت ڈالر کی قدردوبارہ90 پیسے گھٹ کر112.40 روپے کی سطح پرآگئی۔ ملک بوستان نے بتایا کہ عوام کی جانب سے اگر ڈالر کی خریداری محدود ہوگئی تو رواں ہفتے کے اختتام تک امریکی ڈالر کی قدر دوبارہ111 روپے کی سطح پر آجائے گی۔ انہوں نے ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد کے اس نئے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کی ترقی واستحکام پاکستانی روپے کی قدر کے استحکام سے مشروط ہے جس کے لیے فاریکس ایسوسی ایشن اپنا کردار ہمیشہ ادا کرتی رہے گی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…