تحریک لبیک کے دھرنے کے پیچھے کون نکلا؟ وزارت داخلہ اور دفاع نےن لیگ کی کس بڑی شخصیت کو ذمہ دار قرار دیدیا

  جمعرات‬‮ 23 ‬‮نومبر‬‮ 2017  |  17:04

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب حکومت تمام حالات سے آگاہ تھی لیکن پھر بھی حکومت پنجاب نے اقدامات نہیں اٹھائے، تحریک لبیک کی جانب سے فیض آباد میں دھرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ میں از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کی پیش کردہ رپورٹس میں انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک کی جانب سے فیض آباد میں دھرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ میں از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کی پیش کردہ رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت تمام حالات سے آگاہ


تھی لیکن پھر بھی حکومت پنجاب نے اقدامات نہیں اٹھا ئے ۔ رپورٹس ڈپٹی اٹارنی جنرل نے وزارتوں سے موصول ہونے کے بعد سپریم کورٹ میں جمع کروائیں۔ اس موقع پر جسٹس فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں نے قرآن پاک پر عمل کرنا چھوڑ دیا ہے۔ کیا ملک میں عدالتیں بند ہو چکی ہیں ، اگر پھر کوئی مسئلہ ہوا تو کیا پھر سارا شہر بند ہو جائے گا؟

موضوعات:

loading...