لاہور ( این این آئی) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد نے ہوم سیکرٹری پنجاب نور الامین مینگل سے چائلڈ میرج بل کے حوالے سے ملاقات کی ۔ چیئرپرسن سارہ احمد اور یو این ایف پی کی کنسلٹنٹ نے چائلڈ میرج بل پر بریفننگ دی۔چیئرپرسن سارہ احمد نے بتایا کہ چائلڈ میرج بل سیکرٹری ہوم ڈپارٹمنٹ کو ارسال کر دیا گیا، کم عمری کی شادی پر سزا کے قانون کو حتمی شکل دینے کیلئے تبادلہ خیال کیا گیا۔
چائلڈ میرج بل کے تحت 18سال سے کم عمر کی شادی پر پابندی عائد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ چائلڈ میرج بل کے تحت 18سال سے کم عمر کی شادی پر والدین کو تین سال قید کی سزا تجویز دی ہے۔ اس موقع پر برٹش ہائی کمیشن لاہور کی ہیڈ کلارا سٹرینڈ ہوج، یو این ایف پی اے پنجاب تانیہ درانی، ویلری خان سینئر ٹیکنیکل کنسلٹنٹ جی ڈی پاکستان اور ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفتاب احمد خان بھی موجود تھے ۔