لڑکوں کو کسی لڑکی یا خاتون کو فضول میسجز کرنے سے گریز کرنا چاہئے،ثقافت ،روایات کا خیال رکھنا چاہئے ، پوڈ کاسٹ میں گفتگو
کراچی (این این آئی)معروف گلوکار ابرار الحق نے کہا ہے کہ اپنی ایک ہی شادی سے خوش ہوں ، باقی لوگوں کو بھی ایک شادی پر اکتفا کرنا چاہیے۔ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ابرارالحق نے کہا کہ آج کے دور میں ایک سے زیادہ شادیاں کرنا ویسے ہی بہت مشکل ہے تو کوشش کریں کہ ایک ہی شادی کو اچھے انداز میں نبھائیں۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی ایک ہی شادی سے خوش ہوں ،میرا خیال ہے کہ باقی لوگوں کو بھی ایک شادی پر اکتفا کرنا چاہیے۔انہوں نے ان نوجوانوں کو جو سوشل میڈیا پر لڑکیوں کو میسجز کرتے ہیں پیغام دیا کہ اگر کسی کام کے سلسلے میں کسی لڑکی یا خاتون کو میسج کیا جائے تو اس میں تو کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن فضول میسجز کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی ثقافت اور روایات کا خیال رکھنا چاہیے اور کوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہیے جس سے ہمارے والدین اور خاندان کی عزت کو ٹھیس پہنچے۔
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
کراچی کے نجی اسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں کمی کردی
-
ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری
-
مون سون بارشوں کے طاقتور سسٹم کی پاکستان میں انٹری! الرٹ جاری
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
پانچ ہزار روپے کے ایک نوٹ کی تیاری پر کتنے روپے خرچ ہوتے ہیں؟
-
محمد عباس نے لارڈز ٹیسٹ میں ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو عمران خان، گلین میگراتھ یا ایلن ڈونلڈ بھی ن...
-
21سالہ ماڈل کا گھر میں بیدردی سے قتل
-
آسٹریلیا نے پاکستان کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
-
اہلیہ حج پر ساتھ کیوں نہیں گئیں؟ وسیم اکرم نے بتا دیا
-
پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری



















































