جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

گھانا میں63سالہ پادری کی 12 سال کی لڑکی سے شادی

datetime 2  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آکرہ(این این آئی )افریقی ملک گھانا میں 63 سالہ پادری کو 12 سالہ لڑکی سے شادی کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں گھانا میں ایک بااثر پادری کی 12 سالہ لڑکی سے شادی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس کے بعد ہنگامہ کھڑا ہوگیا اور صارفین کی جانب سے تنقید کا سلسلہ شروع ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گھانا میں شادی کی قانونی عمر کم از کم 18 سال ہے۔

اگرچہ مختلف کمیونٹی کے مخصوص رسم و رواج کے تحت لڑکیوں کی کم عمر میں شادی کا سلسلہ جاری ہے۔این جی او گرلز ناٹ برائیڈز کے مطابق گھانا میں تقریبا 19فیصد لڑکیوں کی شادی 18 سال کی عمر تک پہنچنے سے پہلے کر دی جاتی ہے،جبکہ 5 فیصد کی شادی ان کی 15ویں سالگرہ سے پہلے ہی ہو جاتی ہے۔

گھانا کے عوام نے بھی حکام سے مقامی کمیونٹی کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 12 سالہ لڑکی کی شادی کو ختم کرنے اور پادری کے خلاف تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب مقامی کمیونٹی ( جس سے دلہن اور پادری تعلق رکھتے ہیں)کے رہنمائوں نے اس شادی پر ہونے والی تنقید کو جاہلانہ قرار دیتے ہوئے شادی کا دفاع کیا ہے۔ کمیونٹی رہنمائوں نے کہا کہ لوگ ان کے رسم و رواج کو نہیں سمجھتے اور فالتو کی تنقید کررہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق حکومتی حکام نے ابھی تک اس متنازعہ شادی پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…