منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

فیروز خان کی پوسٹ پر سابقہ و موجودہ اہلیہ کی لڑائی، بہن نے حقیقت بیان کردی

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)اداکار فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان سے متعلق ایک نیا معاملہ سوشل میڈیا پر شدید بحث کا باعث بن گیا ہے۔حال ہی میں علیزہ سلطان نے فیروز خان کی ایک انسٹاگرام پوسٹ پر کمنٹ کیا جس کے بعد فیروز کی موجودہ اہلیہ نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔علیزہ سلطان نے کمنٹ میں لکھا براہ مہربانی سردیوں کے کپڑے اور یونیفارم بھیج دیں۔مذکورہ کمنٹ کے بعد فیروز خان کی موجودہ اہلیہ ڈاکٹر زینب خاموش نہ رہ سکیں اور جواب میں لکھا کہ پہلی بات یہ کہ ایسی باتیں عوامی سطح پر نہیں کی جاتیں اور دوسری بات یہ کہ اس طرح کے رویوں سے تم پہلے ہی فیروز خان کو ذہنی طور پر بری طرح متاثر کر چکی ہو، ہماری فیملی کو ستانا بند کرو اور اپنے والد اور بھائی کے نمبرز سے فیروز خان سے رابطہ کرنا بند کر دو۔

انہوں نے ایک اور کمنٹ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ تمہیں اس طرح کے کمنٹ کرنے، فیروز خان سے رابطہ کرنے یا انہیں پریشان کرنے کا کوئی حق نہیں رہا۔ فیروز کو اپنے ذاتی مسائل بیان کرنا بند کرو اور انہیں اپنے تک محدود رکھو اور بہتر ہے کہ شادی کرلو، ورنہ میں بھی عوامی سطح پر تمہاری حقیقت بیان کر دوں گی۔بات یہیں تک نہیں رکی بلکہ مذکورہ پوسٹ کے کمنٹ میں فیروز خان کی بہن بھی میدان میں آ گئیں اور بتایا کہ بچوں کے اخراجات کبھی نہیں روکے گئے، 2 لاکھ روپے ماہانہ بھیجے جاتے ہیں۔بات بڑھنے پر مذکورہ پوسٹ ڈیلیٹ کر دی گئی تاہم اس سے قبل ہی مختلف سوشل میڈیا پیجز پر اس کے اسکرین شاٹس وائرل ہو گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…