100سال قبل بنی فلم کی گمشدہ ریل نیلام گھر سے دریافت

12  مارچ‬‮  2024

کینساس(این این آئی) امریکا میں 1923 میں بنائی گئی ایک خاموش فلم کی طویل عرصے سے گمشدہ ریل نیلام گھر سے دریافت ہوگئی۔ فلم عوامی نمائش کے لیے جلد پیش کی جائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی شہر کینساس سٹی سے تعلق رکھنے والے گیری ہگنز نے بتایاکہ وہ گزشتہ برس نایاب فلموں کی تلاش میں ریاست نیبراسکا کے شہر اوماہا میں ہونے والی نیلامی میں گئے۔گیری ہگنز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوماہا میں ایک ڈسٹریبیوٹر موجود تھا جس کی کچھ فلمیں اس نیلام گھر میں موجود تھیں، لہذا وہ وہاں صرف یہ دیکھنے گئے کہ وہاں کیا کیا ہے۔

انہوں نے 20 ڈالر کے عوض فلم ریلز کا گٹھا خریدا جس میں ایک ریل پرانے کارٹون کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ 20 ڈالر اب تک کی سب بہترین خرچ کی گئی رقم تھی۔انہوں نے اپنے پروجیکٹر پر ان ریلوں کو چلایا اور وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے اس میں خاموش فلموں کے دور کے بڑے ستاروں میں سے ایک کلیرا با موجود تھیں۔ہالی ووڈ تاریخ دان اور کلیرا با کی سوانح حیات کے آفیشل مصنف ڈیوڈ اسٹین کا کہنا تھا کہ گیری نے جو ریل خریدی وہ ایک کامیڈی شارٹ دی پِل پانڈر کی تھی اور اس کے متعلق خیال تھا کہ یہ عرصے سے گمشدہ ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…