ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

عیدالفطر پر کتنی سرکاری تعطیلات ہوں گی؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 6  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سعودی عرب نے عیدالفطر کے موقع پر نجی اور غیر منافع بخش شعبے کے ملازمین کے لیے چار روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے،

جبکہ پاکستان میں عیدالفطر کے سلسلے میں تین دن کی سرکاری چھٹیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت نے نجی اور غیر منافع بخش اداروں کے لیے عیدالفطر کی تعطیلات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ وزارت کے ترجمان محمد الرزقی نے بتایا کہ ان اداروں میں ملازمین کو چار دن کی چھٹیاں دی جائیں گی۔ان کے مطابق تعطیلات کا آغاز بدھ 18 مارچ (29 رمضان) کو دفتری اوقات کے اختتام پر ہوگا اور یہ وقفہ چار روز تک جاری رہے گا۔دوسری جانب پاکستان میں محکمہ موسمیات نے عیدالفطر کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی جاری کرتے ہوئے امکان ظاہر کیا ہے کہ ملک میں عیدالفطر 21 مارچ 2026 بروز ہفتہ منائی جا سکتی ہے۔

ادھر کابینہ ڈویژن کی جانب سے سال 2026 کی سرکاری اور اختیاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق پاکستان میں عیدالفطر کے لیے 21، 22 اور 23 مارچ کو تین روزہ سرکاری چھٹیاں متوقع ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…