منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

پیٹرولیم مصنوعات: وزیراعظم نے بڑا حکم دے دیا

datetime 6  مارچ‬‮  2026 |

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف فوری اور سخت قانونی اقدامات کیے جائیں۔

جمعہ کے روز وزیراعظم کی زیر صدارت پٹرولیم مصنوعات سے متعلق ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر جام کمال خان اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران وزارتِ پٹرولیم نے خطے میں موجودہ صورتحال کے تناظر میں ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ حکام نے بتایا کہ قومی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔وزیراعظم نے صوبائی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ جو عناصر پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے یا ذخیرہ اندوزی میں ملوث پائے جائیں، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پٹرول پمپس کو فوری طور پر سیل کیا جائے، ان کے لائسنس منسوخ کیے جائیں اور ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

شہباز شریف نے وفاقی وزیر پٹرولیم کو بھی ہدایت دی کہ وہ مختلف صوبوں کا دورہ کریں اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر پٹرولیم مصنوعات کی بچت اور عوام کو بلا تعطل فراہمی کے لیے جامع حکمت عملی تیار کریں۔اس کے علاوہ وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل اور نقل و حرکت کی مؤثر نگرانی کے لیے ایک ڈیجیٹل ڈیش بورڈ بنانے کی ہدایت بھی دی، جس کے ذریعے صوبوں کے ساتھ حقیقی وقت میں معلومات کا تبادلہ کیا جا سکے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…