ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

اسٹڈی اینڈ ورک فرام ہوم ،پلان تیار ہو گیا

datetime 6  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک میں ایندھن کی بچت اور پٹرولیم مصنوعات کے بہتر استعمال کے لیے دفاتر اور تعلیمی اداروں کے کام کے دن کم کرنے کی تجویز تیار کر لی گئی ہے۔

اس منصوبے کا مقصد پٹرولیم مصنوعات کی طلب میں کمی لانا اور دستیاب ذخائر کو مؤثر انداز میں استعمال کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر اور ان کی کھپت کا جائزہ لینے کے لیے ہائی پاور کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی اداروں اور خدمات فراہم کرنے والے شعبوں کے لیے کام کے دن کم کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ تعلیمی اداروں میں آن لائن یا ورچوئل تعلیم کا نظام متعارف کرانے اور دفاتر میں ورک فرام ہوم کی سہولت دینے کی تجاویز بھی زیر غور ہیں۔

حکام کے مطابق ان اقدامات سے ایندھن کے استعمال میں کمی آئے گی اور پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کو بہتر طریقے سے استعمال کیا جا سکے گا۔اس کے علاوہ اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ہفتہ وار جائزہ لے کر ان میں ردوبدل کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔ ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے سخت کارروائی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اجلاس کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف آج اس حوالے سے چند اہم فیصلوں کا اعلان کر سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…