اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت

25  اپریل‬‮  2024

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل خان مروت نے کہا ہے کہ وہ اپنی کسی خوشی یا اولاد کی مجبوری کی خاطر دوسری شادی کرکے اپنی پہلی بیوی پر ظلم نہیں کرسکتے۔شیر افضل مروت نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں دوسری شادی سے متعلق ایک سوال پر بتایا کہ ان کی ارینج میرج ہوئی تھی، 2007 میں ان کی اہلیہ نے ان سے کہا کہ وہ دوسری شادی کرلیں، اس وقت ان کی کوئی اولاد نہیں تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی شادی کو 5 سے 6 سال ہوچکے تھے اور اس وقت ان کے والد زندہ تھے اور ان کے معاشرے میں مرد کے لیے اولاد(بیٹے)کی خاطر دوسری شادی کرنا معمول تھا۔انہوں نے بتایا کہ اس دور میں ان کی اہلیہ نے سنجیدگی سے انہیں اولاد کی خاطر دوسری شادی کرنے کا مشورہ دیا تاہم شیر افضل مروت نے کہا کہ انہوں نے اس بارے میں کچھ وقت سوچتے کے بعد اپنی اہلیہ کو بتایا کہ وہ اولاد کی خوشی کے لیے سوتن (دوسری بیوی) لاکر اپنی بیوی پر ظلم نہیں کرسکتے۔انہوںنے کہاکہ کسی خاتون (بالخصوص اگر وہ شریک حیات ہے)پر سب سے بڑا ظلم یہ ہے کہ آپ اپنی کسی خوشی یا کسی مجبوری کی خاطر دوسری شادی کرلیں، اس خاتون کی بھی ایک ہی زندگی ہے، وہ عورت سب کچھ چھوڑ کر آپ کے گھر آکر نئی زندگی شروع کرتی ہے۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…