منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

نیوزی لینڈ نے پاکستان کوچوتھے ٹی ٹونٹی میں 4 رنز سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 سے برتری حاصل کرلی

datetime 25  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)نیوزی لینڈ نے پاکستان کوچوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں 4 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 سے برتری حاصل کرلی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے چو تھے ٹیٹونٹی میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اووروں میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 کا ہندسہ جوڑا۔نیوزی لینڈ کی اننگز کا آغاز اچھا رہا اور دونوں اوپنرزٹام بلنڈل اور ٹم رابنسن نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 5 اوورز میں 56 رنز بنائے ۔

ٹام بلنڈل 28 رنز بناکر زمان خان کی گیند پر اسامہ میر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی تھی ۔ ٹم رابنسن نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 35 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔ ٹم رابنسن 51 رنز بناکر عباس آفریدی کی گیند پر افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے ۔ نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 128 رنز پر گری جب مارک چیپ مین9 رنز بناکر افتخاراحمد کی گیند پر شاداب خان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو کر پویلین واپس لوٹ گئے ۔ چوتھی وکٹ 132 رنز پر گری جب ڈین فاکس کرافٹ 34 رنز بناکر اسامہ میر کی گیند پر فخرزمان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوکر میدان بدر ہوئے ۔ مائیکل بریسویل 27 رنز بناکر عباس آفریدی کی گیند پر افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے،اس موقع پر نیوزی لینڈ کا سکور پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 169تھا۔

اگلی ہی گیند پر جوش کلارکسن بغیر کوئی رن بنائے عباس آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ ساتویں وکٹ 178 رنز پر گری جب ایش سودھی 5رنز بناکر محمد عامر کی گیند پر افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے ۔جیمز نیشم 11 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے ۔ پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 3 ، محمد عامر، زمان خان، اسامہ میر اور افتخار احمد نے ایک ،ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔179 رنز کے ہدف کے حصول کے لیے بعد میں بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیممقررہ 20 اووروں میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بناسکی۔ کپتان بابر اعظم اور صائم ایوب نے اوپننگ کی۔ اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اوردوسرے اوور کی آخری گیند پر کپتان بابر اعظم 5 رنز بناکر ولیم او رورک کی گیند پر فاکس کرافٹ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے ،اس وقت پاکستان کا مجموعی سکور 13 رنز تھا۔ دوسری وکٹ40 رنز پر گری جب صائم ایوب 20 رنز بناکر ولیم او رورک کی گیند پر کلارکسن کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے ۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 46 رنز پر گری جب عثمان خان 16 رنز بنا کربین سیئرز کی گیند پر ڈفی کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کر میدان بدر ہوئے۔ پاکستان کا مجموعی سکور 79رنز تھا کہ اس موقع پر اسے شاداب خان کی صورت میں چوتھا نقصان برداشت کرنا جو بریسویل کی گیند پر نیشم کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے ۔ پانچویں وکٹ 138 رنز پر گری جب افتخار احمد 23 رنز بنا کرولیم او رورک کی گیند پر نیشم کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔ پاکستان کوچھٹا نقصان فخر زمان کی صورت میں اٹھانا ، اس وقت پاکستان کا مجموعی سکور 146 تھا۔فخر زمان نے45 گیندوں پر61 رنز بنائے اور کربین سیئرز کی گیند پرفوکس کرافٹ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے ۔ ساتویں وکٹ151 رنز پر گری جب عباس آفریدی ایک سکور بنا کر رن آئوٹ ہو کر پویلین واپس لوٹ گئے۔ آٹھویں وکٹ 165 رنز پر گری جب اسامہ میر 5 رنز بناکر جیمز نیشم کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔عماد وسیم 22 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ولیم او رورک نے 3، بین سیئرز نے 2 اورمائیکل بریسویل اور جیمز نیشم نے ایک ،ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…