منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کراچی میں اسلامی سزاؤں کا نفاذ،غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے ملزم کو حیرت انگیز سز اسنادی گئی

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں عدالتوں کی جانب سے معمولی جرائم میں ملوث مجرموں کو منفرد احکام دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ ماہ کراچی کی سٹی کورٹ نے غفلت و لاپرواہی سے موٹرسائیکل چلانے کے جرم میں ایک شخص کو انوکھی سزا سنائی تھی۔ عدالت نے حکم دیا تھا کہ قاسم نامی شہری روزانہ دو گھنٹے سڑک پر بینر لے کر کھڑا ہو جس میں موٹرسائیکل محتاط انداز میں چلانے کی ہدایت کی گئی ہو۔قاسم نے عدالتی حکم پر عملدرآمد کیا اور کئی روز تک مزار قائد کے باہر سڑک پلے کارڈ لے کر کھڑا ہوا۔ اسی طرح گزشتہ ماہ ہی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے جعلی

چیک دینے کے ملزم کو 2 سال تک ہر جمعہ کو 3 گھنٹے تک مسجد میں رہنے اور نماز جمعہ کے انتظامات کرنے کا حکم دیا تھا۔اب ایڈیشنل ڈسٹرک اینڈ سیشن جج حلیم احمد نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے ملزم کو تین سال تک پانچوں وقت کی نماز باجماعت ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ مجرم یوسف خان کے خلاف سی آئی ڈی پولیس نے 2014 میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کیا تھا جو تین سال سے عدالت میں زیر سماعت تھا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر مجرم یوسف نے نماز چھوڑی تو اسے 7 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا ہوگی اور جیل بھیج دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…